نئی دہلی : حکومت نے مارکیٹنگ کے سیزن 2024-25 کے لیے چھٹی ربیع فصل کی کم از کم امدادی قیمت کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ مسور کی دال میں سب سے زیادہ 425 روپے فی کوئنٹل کا اضافے کو منظوری دی گئی ہے، اِس کے بعد توریا اور سرسوں میں 200 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت تلہن، دالوں اور موٹے اناج کے تئیں فصلوں کے تنوع کو فروغ دے رہی ہے تاکہ غذا کی یقینی فراہمی کو بڑھایا جا سکے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو اور درآمد کاری پر انحصار کم ہو۔