نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر نئی دلی میں اپنی رہائش گاہ پر اساتذہ کے قومی ایوارڈ 2023 کے فاتحین کے ساتھ بات چیت کی۔ اس بات چیت میں انعام پانے والے 75 اساتذہ نے شرکت کی۔وزیراعظم نے ملک کے نوجوان ذہین طلبا کی ذہن سازی میں اساتذہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے اچھے اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اوراس کردار کا بھی ذکر کیا جو وہ ملک کی قسمت کو بدلنے اور اسے ایک نئی شکل دینے میںادا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے بنیادی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں تحریک حاصل کرنے والے بچوں کو تعلیم دے کر ان کی اہمیت پر زور دیا۔
مودی نے مقامی وراثت اور تاریخ میں فخر محسوس کرنے کے بارے میں بات چیت کی اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں سیکھنے کے لیے طلبا کو تحریک دیں۔ ملک میں گوناگونیت کی طاقت کو اجاگرکرتے ہوئے انھوں نے طلبا سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں میں ملک کے مختلف حصوںمیں ثقافت اور گوناگونیت کو منائیں۔چندریان تین کی حالیہ کامیابی پر بات کرتے ہوئےوزیراعظم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں طلبا میں تجسس کی حوصلہ افزائی کی اہمیت کو اجاگر کیا، کیونکہ 21ویں صدی ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے۔ انھوںنے نوجوانوں کی ہنرمندی اور انھیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔
مشن لائف کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب مودی نےاستعمال کرو اور پھیکو کے کلچر کے بجائےری سائیکلنگ کی اہمیت پر زور دیا ۔بہت سے اساتذہ نے بھی سوچھتا پروگراموںکے بارے میں وزیراعظم کو جانکاری فراہم کی جو ان کے اسکولوں میں چلائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پورے کیریئر میں اپنی ہنرمندی کواپ گریڈ کیں اور مسلسل سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج یوم اساتذہ کے دن کےموقع پر 75 اساتذہ کو نیشنل ٹیچرس ایوارڈس 2023 عطا کریں گی۔ نیشنل ٹیچرس ایوارڈس کامقصد کچھ بہترین اساتذہ کی خدمات کا جشن منانا ہے اور اُن اساتذہ کی عزت افزائی کرناہے جنھوں نے اپنے طلبا کی زندگیوں کو تعلیم سے مالامال کیا ہے اور ان کی زندگی کو بدلکر رکھ دیا ہے۔