• Home
ہفتہ, اپریل 25, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    پٹنہ سمیت 11 اہم شہروں کے پاس سیٹلائٹ ٹاؤن شپ بنانے کی تیاری

    بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ‘وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اظہارِ افسوس

    نتیش کمار نے بنائی جنتا دل یو کی نئی ٹیم

    ہمارا دردبہار کے کروڑوں نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں۔تیجسوی

    بدعنوانی کے باعث بہار کو مالی بحران کا سامنا – تیجسوی

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    خواتین ریزرویشن بل کے خلاف کوئی نہیں: تیجسوی یادو

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    بہار اسمبلی کا یک روزہ اجلاس 24 اپریل کو طلب

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

ہندوستانی شہریوں کے لئے بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری

کوٹہ سسٹم کے خلاف تشدد تیز۔اب تک 93افراد ہلاک ،پورے ملک میں کرفیو نافذ

by Qaumi Tanzeem
اگست 5, 2024
in عالمی خبریں
0
ہندوستانی شہریوں کے لئے بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری

نئی دہلی :بنگلہ دیش میں تشدد کے پیش نظر ہندوستانی حکومت نے ہندوستانی شہریوں کو پڑوسی ملک کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ بنگلہ دیش میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے اپنے ہنگامی فون نمبروں کے ذریعے رابطے میں رہیں۔واضح ہوکہ بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے تشدد میں تقریبا 93 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ طلباء مظاہرین، پولیس اور حکمران جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس فائر کی اور اسٹن گرنیڈ کا استعمال کیا۔ حکومت نے اتوار کی شام 6 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کا اعلان کیا۔ وضح رہےگزشتہ ماہ احتجاج شروع ہونے کے بعد پہلی بار حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
بنگلہ دیش میں طالب علم سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ طلبہ کی اس تحریک میں پہلے ہی تشدد بھڑک اٹھا ہے اور اب تک ملک بھر میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دارالحکومت ڈھاکہ احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو مظاہرین کا ایک ہجوم لاٹھی وغیرہ اٹھائے وہاں پہنچا تھا۔ جب یہ ہجوم ڈھاکہ کے وسط میں واقع شاہ باغ چوراہے پر جمع ہوا تو پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ اس کے علاوہ کئی مقامات اور بڑے شہروں میں سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے اہم شاہراہیں بلاک کر دیں۔ اس تصادم میں پولیس کے ساتھ حکمران عوامی لیگ کے حامی بھی تھے جن سے مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔
مظاہرین میں طلباء کے ساتھ ساتھ کچھ گروپس بھی شامل ہیں جنہیں حزب اختلاف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ مظاہرین نے ٹیکس اور بل ادا نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور اتوار کو کام پر نہ جانے کی بھی اپیل کی ہے۔ مظاہرین نے اتوار کے روز بھی کھلے دفاتر اور اداروں پر حملہ کیا، جس میں ڈھاکہ کے شاہ باغ علاقے میں ایک ہسپتال، بنگ بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی بھی شامل ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں بوگورہ، ماگورا، رنگ پور اور سراج گنج سمیت 11 اضلاع میں ہوئیں جہاں عوامی لیگ اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ارکان براہ راست آپس میں لڑ پڑے۔بنگلہ دیش کے 1971 کے آزادی پسندوں کے خاندانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 30 فیصد ریزرویشن کے کوٹہ سسٹم کے خلاف گزشتہ ماہ مظاہرے شروع ہوئے۔ مظاہروں میں شدت آنے پر سپریم کورٹ نے کوٹہ 5 فیصد کر دیا جس میں سے 3 فیصد جنگجوؤں کے رشتہ داروں کو دیا گیا۔ تاہم، احتجاج جاری رہا، مظاہرین نے بدامنی کو دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر طاقت کے بے تحاشا استعمال کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مغربی ایشا میں  جاری کشیدگی کی وجہ سے  تقریباً پوری دنیا بحران کا شکار
عالمی خبریں

مغربی ایشا میں جاری کشیدگی کی وجہ سے تقریباً پوری دنیا بحران کا شکار

by Qaumi Tanzeem
اپریل 22, 2026
ٹرمپ کابینہ کی رُکن لوری شاویز عہدے سے دستبردار
عالمی خبریں

ٹرمپ کابینہ کی رُکن لوری شاویز عہدے سے دستبردار

by Qaumi Tanzeem
اپریل 21, 2026
خلیج عمان میں کئی امریکی جہازوں پر ایرانی ڈرونز کی بارش
عالمی خبریں

خلیج عمان میں کئی امریکی جہازوں پر ایرانی ڈرونز کی بارش

by Qaumi Tanzeem
اپریل 20, 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپے کی کمی
عالمی خبریں

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 13, 2026
ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل کو جوابی حملے کا خدشہ
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
اپریل 13, 2026
ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ-اسرائیل کی شکست ہوئی -روس
عالمی خبریں

ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ-اسرائیل کی شکست ہوئی -روس

by Qaumi Tanzeem
اپریل 8, 2026
Next Post
وقف ایکٹ میں تبدیلی قابل قبول نہیں : مسلم پرسنل لا بورڈ

وقف ایکٹ میں تبدیلی قابل قبول نہیں : مسلم پرسنل لا بورڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

نماز کے لیے سبھی مسجد جانے لگیں تو بچے کون دیکھے گا؟

44 منٹس ago
راگھو چڈھا کے بی جے پی میں جانے پر عام آدمی پارٹی کا سخت ردعمل

راگھو چڈھا کے بی جے پی میں جانے پر عام آدمی پارٹی کا سخت ردعمل

49 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem