• Home
ہفتہ, مئی 23, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیار۔تیجسوی

    بہار حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام: تیجسوی یادو

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 لوگوں کی موت

    بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں – مرتیونجے تیواری

    بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں – مرتیونجے تیواری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    پٹنہ میں بلیک آؤٹ مشق کے دوران تاجر کاقتل

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے  بیمار

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے بیمار

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    والد کو کڈنی عطیہ کرنے کے بی جے پی کے سوال کا روہنی کاسخت جواب

    بی جے پی بنگال کو منی پور بنانے پر آمادہ

    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home اتر پردیش

سنبھل واقع شاہی جامع مسجد کے مرکزی دروازے کی فوری مرمت کا مطالبہ

مسجد کمیٹی نے اس سلسلے میں محکمہ آثارِ قدیمہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ مرکزی دروازہ انتہائی خراب حالت میں پہنچ چکا ہے اور کسی بھی وقت گر سکتا ہے

by Qaumi Tanzeem
مئی 23, 2026
in اتر پردیش
0
سنبھل میں  بیرونی افراد کا داخلہ  10 دسمبر تک  ممنوع

سنبھل: اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کی انتظامیہ نے مسجد کی خستہ حال دیوار اور مرکزی دروازے کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ مرکزی دروازہ انتہائی خراب حالت میں پہنچ چکا ہے اور کسی بھی وقت گر سکتا ہے، جس سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

مسجد کمیٹی نے اس سلسلے میں محکمہ آثارِ قدیمہ کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کیا ہے لیکن اب تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کمیٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جلد مرمت نہ کرائی گئی تو جان و مال کا نقصان ہو سکتا ہے۔

شاہی جامع مسجد کمیٹی کے سربراہ ظفر علی نے بتایا کہ 16 مئی کو میرٹھ میں واقع محکمہ آثارِ قدیمہ کے دفتر کو رجسٹری کے ذریعے ایک خط بھیجا گیا تھا۔ اس خط میں مسجد کے مرکزی دروازے کی بگڑتی ہوئی حالت کا ذکر کرتے ہوئے فوری مرمت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد کا مرکزی دروازہ کافی پرانا ہو چکا ہے اور اب اس کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے۔ اگر بروقت مرمت نہ ہوئی تو کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو وقت رہتے آگاہ کر دیا ہے۔

ظفر علی نے یہ بھی بتایا کہ مسجد سے متصل ایک دیوار کو بندروں نے پہلے ہی نقصان پہنچایا تھا، جس کے بعد وہ گر گئی۔ اس واقعے کے بعد مسجد کے احاطے کی حفاظت کو لے کر مزید تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ گری ہوئی دیوار اور مرکزی دروازے دونوں کی جلد مرمت کرائی جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شاہی جامع مسجد محکمہ آثارِ قدیمہ کے زیر نگرانی محفوظ عمارتوں میں شامل ہے، اس لیے اس کی دیکھ بھال اور مرمت کی مکمل ذمہ داری بھی متعلقہ محکمہ کی ہے۔

کمیٹی سربراہ نے کہا کہ مسجد انتظامیہ نے بروقت خطرے سے آگاہ کر دیا ہے، لیکن اگر اس کے باوجود کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری محکمہ آثارِ قدیمہ پر عائد ہوگی۔ مسجد کمیٹی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کی جائے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل
اتر پردیش

اکھلیش یادو نے 69 ہزار اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن کے معاملہ پر حکومت کو گھیرا

by Qaumi Tanzeem
مئی 21, 2026
سڑک پر نمازِ جمعہ پڑھے جانے کی ویڈیو وائرل، 25 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر، امام مسجد گرفتار
اتر پردیش

سڑکوں پر نماز کی اجازت نہیں دی جائے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

by Qaumi Tanzeem
مئی 18, 2026
اب جوہر یونیورسٹی پر انکم ٹیکس اور سی پی ڈبلیو ڈی کا چھاپہ
اتر پردیش

اعظم خان ایک اور کیس میں قصوروار قرار

by Qaumi Tanzeem
مئی 16, 2026
کانپورمیں  14 پولیس اہلکارمعطل – 118  کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری
اتر پردیش

کانپورمیں 14 پولیس اہلکارمعطل – 118 کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

by Qaumi Tanzeem
مئی 14, 2026
یومِ مزدور کے پیشِ نظرنوئیڈا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
اتر پردیش

یومِ مزدور کے پیشِ نظرنوئیڈا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

by Qaumi Tanzeem
مئی 1, 2026
درخت اُکھڑنے اور بجلی گرنے سے 18 لوگوں کی موت
اتر پردیش

درخت اُکھڑنے اور بجلی گرنے سے 18 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 30, 2026
Next Post
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اسکول کی نصابی کتابیں کارٹون کے لیے مناسب جگہ نہیں - سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان

ترون قتل معاملہ میں بے قصور عمران بنٹی کو عدالت سے راحت

18 سیکنڈز ago
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپے کی کمی

ایندھن کی قیمتوں میں پھر اضافہ، پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل 91 پیسے مہنگا

6 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem