• Home
بدھ, ستمبر 16, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس

ہر ضلع میں مثالی مساجد، منظم مکاتب، لیگل سیل اور تحفظِ اوقاف و مدارس کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
مئی 19, 2026
in قومی خبریں
0
جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس

نئی دہلی: جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس مسجد تکیہ کالے خاں میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نے کی، جبکہ نائب صدر قاری عبد الغفار نے سرپرستی فرمائی۔ اجلاس میں تنظیمی، تعلیمی، دعوتی اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

صدرِ اجلاس مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء کے آئندہ اہداف، تنظیمی ترجیحات اور مختلف شعبہ جاتی منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دینی و سماجی خدمات کو منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مفتی گلزار قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع شاہدرہ، نے مثالی مساجد کے تصور، ان کے عملی خدوخال اور طریقۂ کار پر جامع گفتگو کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران صوبہ دہلی کے ہر ضلع میں کم از کم پانچ تا چھ مثالی مساجد اور دس منظم مکاتب قائم کیے جائیں گے تاکہ دینی تعلیم، سماجی خدمات اور اصلاحی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں فروغ دیا جا سکے۔ اس کے ساتھ مجلسِ عاملہ نے مثالی اضلاع کے قیام کے لیے رہنما اصولوں کی بھی توثیق کی۔ طے پایا کہ ہر ضلع پانچ بنیادی شعبہ جاتی امور پر لازمی طور پر عمل کرے گا، جبکہ اختیاری سرگرمیوں میں سے کم از کم دو پروگراموں کو نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اجلاس میں اضلاع کی کارکردگی کی بنیاد پر اے پلس، اے، بی، سی اور ڈی گریڈ مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نمایاں خدمات انجام دینے والے اضلاع اور ذمہ داران کو خصوصی اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبائی لیگل سیل کے تحت ہر ضلع میں ماہرینِ قانون پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تحفظِ اوقاف اور تحفظِ مدارس کے لیے بھی صوبائی اور ضلعی سطح پر الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مجلسِ عاملہ نے 27 اور 28 جون 2026 کو دو روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا، جس میں تنظیمی استحکام، دینی تعلیم، سماجی خدمات اور جدید چیلنجز جیسے موضوعات پر خصوصی نشستیں رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں صوبہ دہلی کے لیے آرگنائزر کے تقرر، زون وائز تنظیمی نظام کی تشکیل اور ہر ضلع میں کم از کم دس سمر کیمپ قائم کرنے کی تجاویز بھی منظور کی گئیں۔

اجلاس میں مولانا آفتاب عالم صدیقی، قاری احرار جوہر قاسمی، مولانا اخلاق قاسمی، نائب مفتی خلیل احمد قاسمی، قاری عارف قاسمی، قاری محمد سلیم، حافظ یوسف الاعظمی، مفتی نثار الحسینی، مفتی اشرف علی، قاری عبد السمیع، مفتی سلمان قاسمی، مفتی محمد انصار الحق قاسمی، قاری شاہد بدری، حاجی اسعد میاں، محمد اسرائیل، قاری عبد الشکور، قاری جاوید انصاری، مولانا شمیم قاسمی، مفتی جاوید قاسمی، مولانا جنید قاسمی، مولانا آصف بدری، مولانا عدنان الحسینی، مولانا رضوان انجم، مولانا غیاث مظاہری، مولانا ذاکر حسین اور قاری فیاض سمیت متعدد ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس کا آغاز مولانا کفایت اللہ کی تلاوتِ کلامِ پاک اور مولانا ارشد ندوی کی نعتِ رسولِ مقبول ؐ سے ہوا، جبکہ اختتام قاری عبد الغفار کی دعا پر ہوا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

الہ آباد ہائی کورٹ نے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال کر دی
قومی خبریں

الہ آباد ہائی کورٹ نے آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال کر دی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2026
پروویڈنٹ فنڈ کوریج کے لیے تنخواہ کی حد 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کا اعلان
قومی خبریں

پروویڈنٹ فنڈ کوریج کے لیے تنخواہ کی حد 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

یو پی آئی چارج کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2026
عازمین حج کی المناک موت غیر قانونی ٹریول ایجنٹس اور دلالوں کے گٹھ جوڑکانتیجہ
قومی خبریں

حج 2027 کے منتخب عازمین کے لیے طبی جانچ کی مدت میں توسیع

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2026
صحافی ترون تیج پال نے پولیس کے سامنے کی خود سپردگی
قومی خبریں

صحافی ترون تیج پال نے پولیس کے سامنے کی خود سپردگی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 14, 2026
اقتدار میں واپس آنے پر ملک بھر میں یکساں سیول کوڈ نافڈ کرنے کا امت شاہ کا اعلان
قومی خبریں

یکساں سول کوڈ سے متعلق امت شاہ کے بیان پر سیاسی رد عمل کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 14, 2026
Next Post
مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 لوگوں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

الہ آباد ہائی کورٹ نے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال کر دی

الہ آباد ہائی کورٹ نے آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال کر دی

7 گھنٹے ago
پروویڈنٹ فنڈ کوریج کے لیے تنخواہ کی حد 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کا اعلان

پروویڈنٹ فنڈ کوریج کے لیے تنخواہ کی حد 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کا اعلان

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem