• Home
اتوار, مئی 24, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیار۔تیجسوی

    بہار حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام: تیجسوی یادو

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 لوگوں کی موت

    بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں – مرتیونجے تیواری

    بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں – مرتیونجے تیواری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    پٹنہ میں بلیک آؤٹ مشق کے دوران تاجر کاقتل

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے  بیمار

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے بیمار

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    والد کو کڈنی عطیہ کرنے کے بی جے پی کے سوال کا روہنی کاسخت جواب

    بی جے پی بنگال کو منی پور بنانے پر آمادہ

    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home اتر پردیش

غازی آباد کے’بھارت سٹی‘ علاقے میں ہولناک سانحہ

تین نابالغ سگی بہنوں نے نویں منزل سے چھلانگ لگا کر جان دے دی-’ممی پاپا سوری‘ لکھا ہوامختصر نوٹ برآمد

by Qaumi Tanzeem
فروری 4, 2026
in اتر پردیش
0
غازی آباد  کے’بھارت سٹی‘ علاقے میں ہولناک  سانحہ

غازی آباد کے تھانہ ٹیلا موڑ علاقے میں واقع بھارت سٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کی تین نابالغ سگی بہنوں نے مبینہ طور پر عمارت کی نویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔ اس دل دہلا دینے والے سانحے کے بعد پورے علاقے میں غم اور سناٹا چھا گیا ہے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ دیر رات تقریباً سوا دو بجے پیش آیا۔ مقامی افراد نے اچانک تیز آواز سنی، وہ باہر نکل کر آئے تو انہوں نے دیکھا تو تینوں بچیاں عمارت کے نیچے زمین پر پڑی تھیں۔ فوری طور پر پولیس اور اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔ بچیوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت نشیکا (16 سال)، پراچی (14 سال) اور پاکھی (12 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں ایک ہی فلیٹ میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھیں۔ ایک ساتھ اس انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

موقع سے ایک صفحے پر مشتمل مختصر نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس پر صرف ’ممی پاپا سوری‘ لکھا ہوا ہے۔ پولیس اس نوٹ کو جانچ کا اہم حصہ مان رہی ہے۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ نوٹ کی تحریر اور دیگر پہلوؤں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ حقیقت تک پہنچا جا سکے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں بہنیں ایک آن لائن ٹاسک پر مبنی کوریائی لور گیم سے منسلک تھیں اور کافی عرصے سے اس میں سرگرم تھیں۔ پولیس اس پہلو کو بھی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے کہ آیا اس گیم یا کسی آن لائن دباؤ کا اس واقعے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

پولیس کمشنر اتل کمار سنگھ کے مطابق رات تقریباً 2 بجکر 15 منٹ پر پی آر وی کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ بھارت سٹی کے ٹاور بی ایک، فلیٹ نمبر 907 کی بالکنی سے تین بچیاں کود گئی ہیں۔ ابتدائی جانچ میں تصدیق ہوئی ہے کہ زمین پر گرنے سے ہی ان کی موت واقع ہوئی۔

پولیس اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ تینوں کے موبائل فون، آن لائن سرگرمیوں اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی بھی تفصیلی جانچ کر رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ڈیجیٹل شواہد سامنے آنے کے بعد ہی واقعے کی مکمل تصویر واضح ہو سکے گی۔ علاقے کے لوگ اس سانحے سے شدید صدمے میں ہیں اور کم عمری میں پیش آئے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سنبھل میں  بیرونی افراد کا داخلہ  10 دسمبر تک  ممنوع
اتر پردیش

سنبھل واقع شاہی جامع مسجد کے مرکزی دروازے کی فوری مرمت کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
مئی 23, 2026
اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل
اتر پردیش

اکھلیش یادو نے 69 ہزار اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن کے معاملہ پر حکومت کو گھیرا

by Qaumi Tanzeem
مئی 21, 2026
سڑک پر نمازِ جمعہ پڑھے جانے کی ویڈیو وائرل، 25 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر، امام مسجد گرفتار
اتر پردیش

سڑکوں پر نماز کی اجازت نہیں دی جائے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

by Qaumi Tanzeem
مئی 18, 2026
اب جوہر یونیورسٹی پر انکم ٹیکس اور سی پی ڈبلیو ڈی کا چھاپہ
اتر پردیش

اعظم خان ایک اور کیس میں قصوروار قرار

by Qaumi Tanzeem
مئی 16, 2026
کانپورمیں  14 پولیس اہلکارمعطل – 118  کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری
اتر پردیش

کانپورمیں 14 پولیس اہلکارمعطل – 118 کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

by Qaumi Tanzeem
مئی 14, 2026
یومِ مزدور کے پیشِ نظرنوئیڈا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
اتر پردیش

یومِ مزدور کے پیشِ نظرنوئیڈا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

by Qaumi Tanzeem
مئی 1, 2026
Next Post
ممبئی ایئرپورٹ پربڑا  حادثہ ہوتے ہوتے بچا

ممبئی ایئرپورٹ پربڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں راہل گاندھی کی شرکت

اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں راہل گاندھی کی شرکت

3 گھنٹے ago
اقرا حسن نے مہلوک آدتیہ کی دادی اور ماں کو گلے لگا کر ہمدردی کا اظہار کیا

اقرا حسن نے مہلوک آدتیہ کی دادی اور ماں کو گلے لگا کر ہمدردی کا اظہار کیا

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem