• Home
جمعرات, ستمبر 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

امیر جماعت اسلامی ہند نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

سعادت اللہ حسینی نے کہا : بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور نوجوانوں کی بے چینی نے نیپال میں صورتحال کو سنگین بنا دیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2025
in قومی خبریں
0
امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے نیپال کی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے حکام و مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کو پُرامن طریقوں اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپال کی صورتحال ہم سب کے لیے فکر مندی کا باعث ہے۔ دوران احتجاج ، فریقین کی جانب سے ہونے والا تشدد ناقابلِ قبول اور انتہائی افسوسناک ہے۔ بہت سے نوجوان احتجاج کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہم ان قیمتی جانوں کے نقصان پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم ان سیاسی رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اس انتشار میں اپنی جانیں کھوئیں ہیں۔ ریاستی جبر ہو یا پرتشدد احتجاج، دونوں ہی سماج کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلتے ہیں۔

سعادت اللہ حسینی نے زور دیا کہ یہ بحران ایک گہرے مرض کی نشاندہی کرتا ہے ۔ کرپشن، اقربا پروری، میڈیا پر بے جا کنٹرول، معاشی بدحالی، ذات پات کی بنیاد پر امتیاز، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور نوجوانوں کی بے چینی نے نیپال میں صورتحال کو سنگین بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ” اس طرح کی صورت حال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ارباب اقتدار ، عوام کی آواز کو ہمدردی اور ذمہ داری کے ساتھ سننے کے بجائے، ان کو آمرانہ طریقوں اور میڈیا کنٹرول کے ذریعے دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نیپال کا موجودہ بحران ، تمام حکومتوں کے لیے ایک سبق ہے ۔ جب بھی کرپشن، ناانصافی، میڈیا پر سینسرشپ اور عوام کی آواز کو دبایا جاتا ہے اور نوجوانوں کے مطالبات پر کان نہیں دھرا جاتا تو سماج میں مختلف مسائل کے سبب پائی جانے والی مایوسی خطرناک شکل اختیار کرلیتی ہے۔ جس سے اکثر اوقات امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ اصل کامیاب قیادت وہ ہے جو مخالفین و ناقدین کو خاموش کرانے کے بجائے انصاف اور ہمدردی کے ساتھ مسائل کو سننے اور ان کے ازالہ کی سنجیدہ کوششیں کرے۔ ارباب اقتدار کو اپنے اندر خدا اور تاریخ کے سامنے جواب دہی کے احساس کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہیے ۔

سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ نیپال کے جمہوریت پسند عوام نے بادشاہت کے خلاف ایک طویل اور سخت جدوجہد کی تھی۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے کہ موجودہ احتجاجی مظاہرے جمہوریت کی تجدید کا سبب بنیں، نہ کہ جاگیردارانہ آمریت یا اکثریتی جبر کی طرف واپسی ہو۔ اگر ماضی کے تلخ تجربات کو نظرانداز کیا گیا تو نیپال میں مشکل سے حاصل کی گئی جمہوریت پھر خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ حقیقی استحکام طاقت کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا بلکہ صرف انصاف، جواب دہی اور عوام کے حقوق کے احترام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ سیاسی اصلاحات کے ساتھ ساتھ اخلاقی ذمہ داری اور خوف خدا کی بھی تجدید ضروری ہے تاکہ رہنما اور عوام دونوں درست سمت میں گامزن ہو سکیں۔ جماعت اسلامی ہند نیپال کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور جانوں کے تحفظ، جمہوری حقوق کے قیام اور امن و خوشحالی پر مبنی مستقبل کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کرتی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نومنتخب نائب صدر سی پی رادھاکرشنن کا گورنرکے عہدے سے  استعفیٰ
قومی خبریں

نومنتخب نائب صدر سی پی رادھاکرشنن کا گورنرکے عہدے سے استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2025
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے قطر پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید
قومی خبریں

سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر
قومی خبریں

سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
Next Post
ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

1 منٹ ago
امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

امیر جماعت اسلامی ہند نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

50 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem