• Home
بدھ, جون 24, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران  ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ  سپریم کورٹ پہنچا

    سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر  کیسے بنے!

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد یادو اور اہل خانہ پر فردِ جرم سے متعلق فیصلہ 16 جولائی تک ملتوی

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی  گرفتاری پر لگائی روک

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    سیکورٹی کٹوتی پر روہنی آچاریہ کا بہار حکومت کو سخت انتباہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد 1600 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

کانگریس نے اسے ناکافی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ریلیف پیکیج تباہی کے مقابلے ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘ ہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
in ریاستی خبریں
0
پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد  1600 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڑنگ نے مرکزی حکومت کے اس پیکیج کو ’مذاق‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تباہی کے سامنے یہ رقم بالکل ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف پیکیج کسانوں اور متاثرین کے دکھ درد کو کم کرنے کے بجائے ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کی موجودہ صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبے پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں، ڈھائی لاکھ سے زائد مویشی متاثر ہوئے، ہزاروں مکانات ڈھے گئے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

امریندر سنگھ راجہ وڑنگ نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ رقم کسانوں تک کب اور کس طرح پہنچے گی؟ اگر کسی کسان کو پچاس ہزار روپے بھی مل گئے تو وہی حقیقی راحت کہلائے گی، ورنہ یہ محض اعلانات کی حد تک محدود رہے گا۔ انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 1988 میں پنجاب میں تباہ کن قدرتی آفت کے دوران اُس وقت کی حکومت نے ایک ارب روپے کی امداد فراہم کی تھی جس کی موجودہ قیمت تقریباً ڈھائی ہزار کروڑ بنتی ہے۔

ان کے بقول، اسی طرح سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 2000 کی دہائی میں بادلوں کی تباہ کاریوں کے بعد 1200 کروڑ روپے کی مدد دی تھی۔ اس تناظر میں موجودہ 1600 کروڑ کی رقم کسی طور بھی خاطر خواہ نہیں ہے۔انہوں نے نہ صرف مرکز بلکہ ریاستی حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے تو پہلے ہی کوئی بڑی امید نہیں تھی، لیکن اب مرکز نے بھی مایوس کر دیا ہے۔ ان کے مطابق جن کسانوں کے موٹر پمپ، بجلی کے کنکشن اور مکانات تباہ ہوگئے، وہ محض پچاس ہزار روپے سے اپنے نقصانات پورے نہیں کر سکتے۔ سیلابی پانی سے کئی دیہاتوں میں زندگی مفلوج ہو چکی ہے، لوگ پینے کے صاف پانی کے لیے بازار کا رخ کرنے پر مجبور ہیں اور روزگار ختم ہو گیا ہے۔

پنجاب کانگریس صدر نے زور دے کر کہا کہ ریاست کو کم از کم پچاس ہزار کروڑ روپے کی امداد درکار ہے تاکہ متاثرہ کسانوں اور عام لوگوں کو عملی راحت فراہم کی جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر مرکز نے حقیقی معنوں میں مدد نہیں دی تو پنجاب کی عوام نہ مرکزی حکومت کو معاف کرے گی اور نہ ہی ریاستی حکومت کو۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مغربی بنگال میں اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی تخفیف
ریاستی خبریں

مغربی بنگال میں اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی تخفیف

by Qaumi Tanzeem
جون 23, 2026
نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران  ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش
بہار

نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

by Qaumi Tanzeem
جون 22, 2026
بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ  سپریم کورٹ پہنچا
بہار

بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

by Qaumi Tanzeem
جون 22, 2026
سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار
بہار

سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار

by Qaumi Tanzeem
جون 22, 2026
منگلورو میں آلودہ پانی پینے سے 100 سے زائد لوگ بیمار
ریاستی خبریں

منگلورو میں آلودہ پانی پینے سے 100 سے زائد لوگ بیمار

by Qaumi Tanzeem
جون 18, 2026
ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر  کیسے بنے!
بہار

ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر کیسے بنے!

by Qaumi Tanzeem
جون 16, 2026
Next Post
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند نے قطر پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان

22 گھنٹے ago
مغربی بنگال میں اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی تخفیف

مغربی بنگال میں اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی تخفیف

22 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार