• Home
منگل, اگست 12, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    پی یو سی ایل کے سروے سےبہار میں ’ایس آئی آر‘ کی خامیاں بے نقاب

    گاندھی میدان بم دھماکہ :  4 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

    پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 50 فیصد سیٹوں پر سرکاری فیس کے نفاذ پر عدالت کی روک

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    نتیش کمار نےبے روزگار نوجوانوں کو بڑی امید دلائی

    گنگا ندی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر

    گنگا ندی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ہمارانام ووٹر لسٹ سے غائب ہے: تیجسوی یادو

    راجستھان میں 68.24فیصدپولنگ

    ایس آئی آر کے بعد گیا ضلع میں سب سے زیادہ 2.45 لاکھ ووٹرس کے نام حذف

    ایس آئی آرکے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ

    ایس آئی آرکے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ

    رکن اسمبلی کی بدسلوکی کے خلاف پٹنہ ایمس میں ڈاکٹروں کا احتجاج

    رکن اسمبلی کی بدسلوکی کے خلاف پٹنہ ایمس میں ڈاکٹروں کا احتجاج

    اسمبلی انتخاب سے پہلے  نتیش کا ایک اور اعلان -آشا  اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ

    اسمبلی انتخاب سے پہلے نتیش کا ایک اور اعلان -آشا اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دھرالی میں بارش سے حالات بدترسےبدتر

بھاگیرتھی کا پانی خطرے سے اوپر، ریسکیو آپریشن معطل

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2025
in قومی خبریں
0
دھرالی میں بارش سے حالات بدترسےبدتر

 اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں منگل کو بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس نے پہلے سے متاثرہ دھرالی اور ہرسل علاقوں میں حالات مزید خراب کر دیے۔ پیر کی رات سے لگاتار بارش کے باعث بھاگیرتھی ندی کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا۔ انتظامیہ نے رات گئے اعلانات کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

منگل کی صبح تک دھرالی میں ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع نہیں ہو سکا۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ وادی ہرسل میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے کھیر گنگا کا پانی بھی بڑھا دیا، جس سے متاثرہ دیہات کے لوگ خوفزدہ ہو کر قریبی پہاڑیوں پر چلے گئے۔ اس دوران زمین کھسکنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

دھرالی سانحے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے لیکن لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک 42 افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ملبے سے ایک لاش برآمد کی گئی ہے۔ مقامی باشندے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آفت کے وقت سو سے زائد افراد موجود تھے جو ملبے میں دب گئے۔ ابتدا میں انتظامیہ نے 15 لاپتہ افراد کی فہرست جاری کی تھی لیکن اب یہ تعداد تقریباً تین گنا ہو چکی ہے۔

لاپتہ افراد میں فوج کے 9 جوان، دھرالی گاؤں کے 8، قریبی گاؤں کے 5، ٹہری ضلع کا ایک شخص، بہار کے 13 اور اتر پردیش کے 6 باشندے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیپالی نژاد 29 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے 5 سے رابطہ ہو سکا ہے لیکن باقی 24 کے بارے میں ٹھیکیدار کوئی اطلاع نہیں دے سکے۔

مسلسل بارش سے ملبے والی جگہ پر پانی بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی اور فوج کے جوانوں کو بار بار ریسکیو روکنا پڑ رہا ہے۔ بھاگیرتھی ندی کے خطرناک بہاؤ کے باعث ایس ڈی آر ایف نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ اور بلند مقامات پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔

احتیاطی تدبیر کے طور پر ہرسل بازار کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ بارش اور لینڈ سلائیڈ سے کئی سڑکیں تباہ ہو جانے کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ کچھ مقامات پر خچروں کے ذریعے ضروری سامان اور آلات پہنچائے جا رہے ہیں۔ دھرالی اور اطراف کے کئی گاؤں سڑک رابطے سے کٹ گئے ہیں، جس سے وہاں پھنسے لوگوں کو نکالنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے منگل کے لیے ہری دوار، نینی تال اور اُدھم سنگھ نگر میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ دہرہ دون، ٹہری، پاؤڑی، چمپاوت اور باگیشور کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دنوں تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کام مزید مشکل ہو جائیں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

ووٹ چوری کے خلاف مہم عوامی تحریک میں تبدیل

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2025
اتر پردیش کے 30 سے زائد اضلاع کوشدید بارش اور سیلابی صورتحال کا سامنا
قومی خبریں

اتر پردیش کے 30 سے زائد اضلاع کوشدید بارش اور سیلابی صورتحال کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2025
فتح پور واقع مقبرہ میں ہندوتوا بریگیڈ کی توڑ پھوڑ
قومی خبریں

فتح پور واقع مقبرہ میں ہندوتوا بریگیڈ کی توڑ پھوڑ

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2025
اراکین پارلیمنٹ  کو الیکشن کمیشن تک جانے کی اجازت نہیں ملی
قومی خبریں

اراکین پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن تک جانے کی اجازت نہیں ملی

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2025
اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل
قومی خبریں

ضلع افسران کی معطلی جعلی ووٹر لسٹ بندکرنے کا واحد راستہ

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2025
‘ووٹ چوری’ کے خلاف انڈیا اتحاد کا مارچ آج
قومی خبریں

‘ووٹ چوری’ کے خلاف انڈیا اتحاد کا مارچ آج

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2025
Next Post
اتر پردیش کے 30 سے زائد اضلاع کوشدید بارش اور سیلابی صورتحال کا سامنا

اتر پردیش کے 30 سے زائد اضلاع کوشدید بارش اور سیلابی صورتحال کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

ووٹ چوری کے خلاف مہم عوامی تحریک میں تبدیل

3 منٹس ago
اتر پردیش کے 30 سے زائد اضلاع کوشدید بارش اور سیلابی صورتحال کا سامنا

اتر پردیش کے 30 سے زائد اضلاع کوشدید بارش اور سیلابی صورتحال کا سامنا

16 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem