• Home
پیر, ستمبر 1, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دہلی میں بی جے پی حکومت نے 27 سال بعد پہلا بجٹ پیش کیا

تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لیے بڑے التزامات ۔ یمنا صفائی، خواتین سکیورٹی اور بنیادی سہولیات پر خاص توجہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 25, 2025
in قومی خبریں
0
دہلی میں بی جے پی حکومت نے 27 سال بعد پہلا بجٹ پیش کیا

نئی دہلی: دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے منگل کو اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ یہ بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 31.5 فیصد زیادہ ہے اور بی جے پی حکومت کا دہلی میں 27 سال بعد پہلا بجٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی کو ایک جدید اور اسمارٹ شہر میں بدلنے کی جانب اہم قدم ہوگا۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے لیے بڑے التزامات کیے گئے ہیں۔

ریکھا گپتا نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ اس بجٹ کا مقصد دہلی کی مجموعی ترقی کو رفتار دینا ہے۔ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 28,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو سڑکوں، پلوں، نکاسی آب، ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔ دہلی کے سیور اور پانی کے نظام کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے 9,000 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ اس کے تحت نئی واٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی، سیور لائنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور ہر گھر کو صاف پانی کی سہولت دی جائے گی۔

ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی میں یمنا کی صفائی کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم سے گندے نالوں کو ٹریٹ کیا جائے گا اور پانی کو یمنا میں جانے سے روکا جائے گا۔ حکومت 40 نئے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے گی، جبکہ موجودہ پلانٹس میں بہتری کے لیے 40 کروڑ روپے کی جدید مشینیں خریدی جائیں گی۔ نجم گڑھ ڈرین کے لیے 200 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے اور ہریانہ سے دہلی آنے والی نہر کو پائپ لائن میں تبدیل کرنے پر بھی 200 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھی بڑے اعلانات کیے۔ انہوں نے خواتین سمृی یوجنا کے لیے 5100 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا، جس کے تحت خواتین کو معاشی مدد دی جائے گی۔ بجٹ میں حاملہ خواتین کے لیے 210 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں 50,000 نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ خواتین کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

تعلیم کے شعبے میں بھی حکومت نے بڑے اعلانات کیے ہیں۔ اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 350 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں 100 مقامات پر اٹل کینٹین کھولی جائیں گی، جہاں عوام کو مناسب نرخ پر کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس کے لیے بجٹ میں 100 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے صنعتوں کے فروغ کے لیے نئی صنعتی پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں گلوبل انویسٹرس سمٹ منعقد کی جائے گی تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ بجٹ میں کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے ٹریڈرز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا، جو تاجروں کے مسائل کا حل نکالے گا۔

بجٹ میں صحت کے لیے بھی بڑے التزامات کیے گئے ہیں۔ پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت دہلی کے عوام کو 10 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ اس میں 5 لاکھ روپے مرکز اور 5 لاکھ روپے دہلی حکومت دے گی۔ اس اسکیم کے لیے بجٹ میں 2144 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ریکھا گپتا نے بجٹ تقریر میں سابق حکومت پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ "پچھلی حکومت کے وزیر اعلیٰ نے اپنے لیے لاکھوں روپے کا ٹوائلٹ بنوایا، ہم جھگی والوں کے لیے بیت الخلا بنائیں گے۔” انہوں نے جھگی بستیوں کے لیے 696 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا، جس کے تحت جھگیوں میں سڑک، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔بی جے پی حکومت نے کہا کہ یہ بجٹ دہلی کی تعمیرِ نو اور ترقی کی سمت میں ایک مضبوط قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت دہلی کو ایک جدید، صاف ستھرا اور رہنے کے قابل شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
تل ابیب کی تمام پروازوںکو 30 اپریل تک منسوخ رکھنےکا فیصلہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا اندور جا رہا طیارہ ’فائر الرٹ‘ کے بعد دہلی واپس

by Qaumi Tanzeem
اگست 31, 2025
کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک
قومی خبریں

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت
قومی خبریں

بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
ووٹر ادھیکار یاترا میں  سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی  شامل
قومی خبریں

ووٹر ادھیکار یاترا میں سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی شامل

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
نائب وزیر اعلیٰ نے کٹرا  حادثہ کےلئے ’ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا
قومی خبریں

نائب وزیر اعلیٰ نے کٹرا حادثہ کےلئے ’ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا

by Qaumi Tanzeem
اگست 29, 2025
Next Post
بی جے پی نے مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لیے ’سوغاتِ مودی’ مہم شروع کی

بی جے پی نے مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لیے ’سوغاتِ مودی' مہم شروع کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

5 گھنٹے ago
مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem