• Home
ہفتہ, جولائی 5, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر  شوہر کو مار ڈالا

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

    آر جے ڈی کی میٹنگ میں ممبران اسمبلی کو ایکٹیو ممبر بنا نے کی ہدایت

    این ڈی اےکےپوسٹرپر آر جے ڈی کا طنز

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

’شری دتاترے مندر‘ میں پسماندہ طبقات کے لوگوں کا داخلہ ممنوع

مدھیہ پردیش کے اس مندر میں صرف اعلیٰ ذات کے لوگوں کو ہی داخلہ ملتا ہے -متاثرین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

by Qaumi Tanzeem
مارچ 23, 2025
in قومی خبریں
0
’شری دتاترے مندر‘ میں پسماندہ طبقات کے لوگوں کا داخلہ ممنوع

مدھیہ پردیش کے ایک مندر میں صرف اعلیٰ ذات کے لوگوں کو ہی داخلہ ملتا ہے۔ معاملہ گورجھامر گاؤں کا ہے جہاں واقع ایک مندر میں ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کے لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ اب یہ معاملہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ مندر میں نسلی امتیاز سے متعلق دائر مفاد عامہ کی عرضی پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سریش کمار کیت اور جسٹس وویک جین کی ڈویژن بنچ نے اس معاملے میں سماعت کرتے ہوئے مسئلہ کا حل نکال دیا ہے۔

یہ عرضی ساگر ضلع کی دیوری تحصیل واقع گاؤں گورجھامر کے رہنے والے اتم سنگھ لودھی کے ذریعہ داخل کی گئی تھی۔ عرضی گزار کا الزام تھا کہ گاؤں میں واقع ’شری دتاترے مندر‘ میں صرف اعلیٰ ذات کے لوگوں کو ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کے لوگوں کو اس مندر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔ عرضی گزار نے یہ بھی الزام لگایا کہ مندر پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے، جو اس امتیازی پالیسی کو نافذ کر رہے ہیں۔ اتم سنگھ لودھی نے دعویٰ کیا کہ مقامی انتظامیہ نے وہاں پولیس فورس تعینات کر دی ہے، جس کی وجہ سے پسماندہ طبقات کے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔

ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران پایا کہ ماضی میں اس معاملے پر جمود برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ایسے میں عدالت نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ واضح کر دیا کہ اگر جمود کے حکم کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عرضی گزار کو توہین عدالت کی عرضی دائر کرنے کی آزادی ہوگی۔ مدھیہ پردیش کے دیہی علاقوں میں مندروں میں ذات پات کے امتیاز کو لے کر پہلے بھی تنازعات پیدا ہو چکے ہیں۔ تازہ معاملے میں عرضی گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ مندر کو کچھ بااثر لوگوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور وہاں سماجی ہم آہنگی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ یہ معاملہ آئین میں دیے گئے مساوات کے حق (آرٹیکل 14) اور مذہبی آزادی (آرٹیکل 25) کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔

ہائی کورٹ نے اس عرضی پر براہ راست مداخلت کرنے کے بجائے ماضی میں دیے گئے جمود کے حکم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں اب اگر مندر میں کسی بھی طبقہ کے لوگوں کے داخلے پر روک جاری رہتی ہے تو عرضی گزار عدالت میں توہین عدالت کی عرضی داخل کر سکتا ہے۔ اس معاملے میں عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل رامیشور سنگھ ٹھاکر اور وکیل ونایک شاہ نے اپنے دلائل پیش کیے، جب کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ہرپریت روپراہ اور نجی غیر درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کشور شریواستو نے اپنے دلائل پیش کیے۔

عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ہائی کورٹ نے براہ راست مداخلت کرنے کے بجائے پہلے سے جاری کردہ احکامات کو نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ معاملہ مذہبی مقامات میں ذات پات کے امتیاز اور سماجی عدم مساوات جیسے سنگین مسائل کو جنم دیتا ہے، جس پر آگے بھی قانونی لڑائی جاری رہ سکتی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت
قومی خبریں

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
جماعت اسلامی ہند کا عوامی تحفظ کی پالیسیز میں فوری اصلاحات کا مطالبہ
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا عوامی تحفظ کی پالیسیز میں فوری اصلاحات کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
نئے اور سستےسینسر سے زہریلی گیس کی فوری شناخت ممکن
قومی خبریں

نئے اور سستےسینسر سے زہریلی گیس کی فوری شناخت ممکن

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
محرم کے جلوسوں کے حوالے سے وزیر اعظم کے نام شیعہ پرسنل بورڈ کاخط
قومی خبریں

بلرام پور قصبہ میں تعزیہ دفنانے کی جگہ تبدیل کرنے کے خلاف عرضی پر کوئی راحت نہیں

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
گیانواپی کی طرح متھرا کی شاہی عید گاہ کی بھی سائنسی سروے کرانے کی درخواست
قومی خبریں

شاہی عیدگاہ مسجد کو متنازع ڈھانچہ قرار دینے سے الہ آباد ہائی کورٹ کا انکار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 4, 2025
کوچنگ سانحہ پر دہلی پولیس کو دہلی ہائی کورٹ کی شدیدپھٹکار
قومی خبریں

ڈابر چیون پراش کے خلاف اشتہار چلانے پر روک

by Qaumi Tanzeem
جولائی 3, 2025
Next Post
مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

باراتیوں سے بھری اسکارپیو ڈیوائڈر سے ٹکرائی، 4 کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

8 گھنٹے ago
سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem