• Home
جمعرات, ستمبر 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home کھیل

چیمپئنز ٹرافی: ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں داخل

شریئس آئیر کی نصف سنچری اور اسپنر ورون چکرورتی کی تباہ کن بولنگ نے مرکزی کردار ادا کیا-سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ4 مارچ کو

by Qaumi Tanzeem
مارچ 3, 2025
in کھیل
0
چیمپئنز ٹرافی: ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہراکر سیمی فائنل  میں داخل
دبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آخری گروپ میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر گروپ-اے میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ اس شاندار جیت میں مڈل آرڈر بلے باز شریئس آئیر کی نصف سنچری اور اسپنر ورون چکرورتی کی تباہ کن بولنگ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ 4 مارچ کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

ٹاس ہارنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ تاہم، ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ابتدائی پاور پلے میں ہی تین اہم وکٹیں گر گئیں۔ محض 2 رنز بنا کر نائب کپتان شبھمن گل میٹ ہنری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما بھی چھٹے اوور میں کائل جیمیسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ وہ 15 رنز ہی بنا سکے۔

تیسرا بڑا جھٹکا ہندوستان کو وراٹ کوہلی کے طور پر لگا، جو محض 11 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کا شاندار کیچ گلین فلپس نے ڈائیو لگاتے ہوئے لیا۔ ایک موقع پر ہندوستان کا اسکور 3 وکٹوں پر 34 رنز تھا لیکن اس کے بعد شریئس آئیر اور اکشر پٹیل نے اننگز کو سہارا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 98 رنز کی شراکت داری کی۔

شریئس آئیر نے 75 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 گیندوں پر 79 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اکشر پٹیل نے 61 گیندوں پر 42 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔ جب اکشر پٹیل کو رچن رویندرا نے آؤٹ کیا، تب ہندوستان کا اسکور 128 رنز پر 4 وکٹ ہو چکا تھا۔

اس کے بعد کے ایل راہل اور شریئس آئیر نے 44 رنز کی شراکت قائم کی، مگر شریئس کی اننگز کا خاتمہ ولیم اورورکے نے کیا۔ پھر راہل (23) اور رویندر جڈیجا (16) بھی سیٹ ہونے کے بعد اپنے وکٹ گنوا بیٹھے۔

اختتامی اوورز میں ہاردک پانڈیا نے جارحانہ انداز اپنایا اور 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ ہندوستان نے آخری اوور میں محمد شامی (5) کا بھی وکٹ کھو دیا اور اننگز 249 رنز پر ختم ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل سینٹنر، کائل جیمیسن، ولیم اورورکے اور رچن رویندرا کو ایک، ایک وکٹ ملی۔

250 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ چھٹے اوور میں ہی رچن رویندر (6) کو ہاردک پانڈیا نے اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ اس کے بعد اوپنر ول ینگ (22) کو ورون چکرورتی نے بولڈ کر دیا، جس سے نیوزی لینڈ کا اسکور 2 وکٹوں پر 49 رنز ہو گیا۔

یہاں سے تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے 44 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر چائنامین اسپنر کلدیپ یادو نے مچل (27) کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ نے ٹام لیتھم (14) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

کین ولیمسن ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور 77 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی۔ تاہم، دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ گلین فلپس (10) اور مچل سینٹنر (9) بھی ورون چکرورتی کا شکار بن گئے۔ 200 کے قریب پہنچتے ہی کین ولیمسن (81) کو بھی چکرورتی نے بولڈ کر دیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔

آخرکار، 45.3 اوورز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 205 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ہندوستان نے 44 رنز سے میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی طرف سے ورون چکرورتی سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 42 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستانی ٹیم نے گروپ-اے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ اب سیمی فائنل میں 4 مارچ کو دبئی میں اس کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا، جو گروپ-بی میں دوسرے نمبر پر رہی۔ چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا، جہاں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اگر ہندوستان اس میچ میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ 9 مارچ کو فائنل میں پہنچ جائے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کا الزام
کھیل

اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کا الزام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2025
پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کر پلیئر آف دی میچ  بدلوا دیا
کھیل

پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کر پلیئر آف دی میچ بدلوا دیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
ہندوستانی گیندباز امت مشرا نے کرکٹ کو کہا الوداع!
کھیل

ہندوستانی گیندباز امت مشرا نے کرکٹ کو کہا الوداع!

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
روہت وکوہلی کے  ونڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں
کھیل

روہت وکوہلی کے ونڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں

by Qaumi Tanzeem
اگست 23, 2025
سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی  ثانیہ چنڈوک سے منگنی
کھیل

سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی ثانیہ چنڈوک سے منگنی

by Qaumi Tanzeem
اگست 14, 2025
ہندوستان نے اوول ٹیسٹ  میں انگلینڈ کو 6 رنوں سے ہرایا
کھیل

ہندوستان نے اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنوں سے ہرایا

by Qaumi Tanzeem
اگست 4, 2025
Next Post
علیگڑھ میں معمولی تکرار پر مسلم طالب علم کا قتل

علیگڑھ میں معمولی تکرار پر مسلم طالب علم کا قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

2 گھنٹے ago
امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

امیر جماعت اسلامی ہند نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem