• Home
جمعہ, دسمبر 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مسلمانوں کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ،غیر منصفانہ و افسوسناک: ملک معتصم خان

by Qaumi Tanzeem
فروری 28, 2025
in قومی خبریں
0
مسلمانوں کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ،غیر منصفانہ و افسوسناک: ملک معتصم خان

نئی دہلی: ملک میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والی بعض یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر جناب ملک معتصم خان نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ یہ انتہائی تاسف و تشویش کی بات ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ان تعلیمی اداروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے جو مسلمانوں کے زیر انتظام چل رہے ہیں۔ نئے نئے بہانے تراش کر کے ان اداروں سے منسلک افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے جیسا کہ ابھی حال ہی میں آسام میں ’یو ایس ٹی ایم ‘کے چانسلر محبوب الحق کو آدھی رات کو گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل راجستھان میں مولانا آزاد یونیورسٹی کے چیئر پرسن کو بھی ہراساں کرنے کی کوششیں کی گئی، گلوکل یونیورسٹی کے اثاثوں کو ضبط کیا گیا اور اترپردیش میں محمد علی جوہر یونیورسٹی پر مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ سب اس بات کی واضح علامت ہے کہ مسلمانوں کے زیر نگرانی اعلیٰ تعلیمی مراکز کو خصوصی طور پر نشانہ بنانے کی منصوبہ بند کوشش کی جا رہی ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسلمانوں کی قیادت میں جاری تعلیمی ترقیات کی سرگرمیوں کو دبانے کے لیے ان اداروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایاجا رہا ہے۔ اس غیر منصفانہ رویے کی سنگینی اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب ان کارروائیوں کے ساتھ ہی بعض سیاست دانوں کی جانب سے ان اداروں کے لیے بنیاد پرست، دقیانوس جیسے غیر مناسب الفاظ استعمال کرکے ان کی شبیہ کو خراب کیا جاتا ہے۔ ‘‘

جناب ملک معتصم خان نے مزید کہا کہ ’’ حکومتوں کی جانب سے اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف ان یونیورسٹیوں کی ساکھ داغدار ہوتی ہے بلکہ ان میں تعلیم حاصل کر رہے ہزاروں طلباء اور فیکلٹی ممبران کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے ۔ اس سے ملک میں تعلیم کے بنیادی حق اور سب کے لیے مساوی مواقع کی پالیسی کو زک پہنچتی ہے۔ ان یونیورسٹیوں کے خلاف ہو رہی یہ کارروائیاں ہماری جمہوری اقدار کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ہمارے ملک کے آئین میں ذات پات، نسل برادری اور مذہب و ملت سے قطع نظر سب کے ساتھ یکساںسلوک کی تاکید کی گئی ہے۔اگر اس طرح ’ NAAC ‘سے تسلیم شدہ ’ اے ‘ گریڈ کی یونیورسٹیاں سیاسی موقع پرستی اور فرقہ وارانہ تعصب کا شکار ہوتی رہیں تو ملک میں اعلیٰ تعلیم سنگین بحران کا شکار ہو جائے گی۔ ہم عالمی رہنما ’’ وشو گرو‘‘ بننے اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کو ہندوستان میں کیمپس کھولنے کی دعوت دینے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن اگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ ہمارا یہی سلوک رہا تو ہمارے ان عزائم کو شدید دھچکا لگے گا۔ لہٰذا ہم حکومت سے مسلمانوں کے زیر انتظام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو چن چن کر ہدف بنانے کے اس غیر اخلاقی رویے کو سختی سے ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریاستی حکومتیں ایسی فرقہ وارانہ اقدام، متعصبانہ فیصلے اور ووٹ بینک کی سیاست سے پرہیز کریں گی کیونکہ اس سے ہزاروں طلباء کے تعلیمی مفادات کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے جو کہ ملک کی ترقی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل  راجیہ سبھا میں پاس
قومی خبریں

’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل راجیہ سبھا میں پاس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 19, 2025
کانگریس کا انتخابی دستاویز تمام طبقات کے لیے انصاف کا ضامن۔چدمبرم
قومی خبریں

گاندھی جی کا دوسری بار قتل: پی چدمبرم

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
دہلی میں ‘نو پی یو سی، نو فیول’ کا اصول  آج سے نافذ
قومی خبریں

دہلی میں ‘نو پی یو سی، نو فیول’ کا اصول آج سے نافذ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
دہلی–ممبئی ایکسپریس وے پر  پک اپ میں آگ لگنے سے 3 افرادزندہ جلے
قومی خبریں

دہلی–ممبئی ایکسپریس وے پر پک اپ میں آگ لگنے سے 3 افرادزندہ جلے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 17, 2025
پرواز منسوخ ہونے پر آگ بگولہ ہوئے انوپم کھیر، انڈیگو پر نکالی بھڑاس
قومی خبریں

پرواز منسوخ ہونے پر آگ بگولہ ہوئے انوپم کھیر، انڈیگو پر نکالی بھڑاس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار
قومی خبریں

نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
Next Post
سنبھل جامع مسجد کے دوبارہ سروے کے دوران ہنگامہ

سنبھل جامع مسجد میں رنگ و روغن کی اجازت دینے سےالہ آباد ہائی کورٹ کاانکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جھارکھنڈ میں پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرس کے لیے سماجی تحفظ کا راستہ ہموار

جھارکھنڈ میں پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرس کے لیے سماجی تحفظ کا راستہ ہموار

26 منٹس ago
’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل  راجیہ سبھا میں پاس

’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل راجیہ سبھا میں پاس

59 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem