نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ذات کی بنیاد پر وکلاء کو ریزرویشن دینے سے انکار کر دیا۔ بنگلور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں این جی او ایڈوکیٹ فار سوشل جسٹس کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوتیشور سنگھ نے کہا کہ ہم وکلاء کو ذات کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے دیں گے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص نشستیں الگ معاملہ تھا۔ عرضی میں این جی او ایڈوکیٹس فار سوشل جسٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلور ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایس سی۔ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کا بندوبست کیا جائے۔ بنچ نے کہاکہ17 فروری کو اس پر سماعت ہوگی۔