• Home
ہفتہ, مئی 23, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیار۔تیجسوی

    بہار حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام: تیجسوی یادو

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 لوگوں کی موت

    بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں – مرتیونجے تیواری

    بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں – مرتیونجے تیواری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    پٹنہ میں بلیک آؤٹ مشق کے دوران تاجر کاقتل

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے  بیمار

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے بیمار

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    والد کو کڈنی عطیہ کرنے کے بی جے پی کے سوال کا روہنی کاسخت جواب

    بی جے پی بنگال کو منی پور بنانے پر آمادہ

    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
in عالمی خبریں
0
گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

گاندھی نگر :گجرات میں سومناتھ مندر کے قریب مذہبی ڈھانچوں پر بلڈوزر کارروائی کیخلاف جمعیتہ علماء ہند کی گجرات یونٹ نے ایک انتہائی اہم اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جمعیۃ نے اس کارروائی کے خلاف اولیائے دین کمیٹی کی طرف سے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلڈوزر کارروائی غیر قانونی طور پر بغیر نوٹس کے انجام دی گئی۔ جمعیۃ کے وکیل نے درخواستمیں مؤقف پیش کیا کہ ان مساجد اور قبرستانوں کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس کارروائی کے ذریعہ ایک اکثریتی کمیونٹی کے مندر کی توسیع کیلئے یہ سب کیا گیا ہے۔ اپیل میں حکومت کے اس اقدام کے خلاف عدالتی مداخلت کی گزارش کی گئی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایڈوکیٹ طاہر حکیم اور ایڈوکیٹ مہر ٹھاکور عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر پروفیسر نثار احمد انصاری ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء گجرات کی نگرانی میں لڑا جائے گا۔ اسدرخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ گجرات کے ضلع گیر سومناتھ میں ہفتہ کے روز حکام نے سومناتھ مندر کے قریب پرابھاس پاتن علاقہ میں 9 مساجد اور درگاہوں سمیت 45 مکانات کو تجاوزات کے الزام میں مسمار کر دیا۔ اس کارروائی میں 1200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق 60 کروڑ روپے مالیت کی 15 ہیکٹیئر زمین سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں۔حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کارروائی میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئی۔ عدالت میں آج حکومت کے وکیل نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں لیکن درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران بغیر نوٹس کے یا بہت مختصر نوٹس پر اقدام اٹھایا گیا جو قانونی طور پر غلط ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جن مساجد اور عبادت گاہوں کو منہدم کیا گیا ہے وہ 700 سے 800 سال پرانی ہیں۔ 1903 میں نواب جونا گڑھ کی طرف سے قبرستان کے نام عطا کردہ اجازت نامہ بھی ہے۔ نیز انہیں وقف بورڈ کی جائیداد کے طور پر تحفظ حاصل تھا۔ گجرات حکومت کی اس کارروائی سے پورے ملک میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بلڈوزر ایکشن کے دور میں ایک ساتھ اتنی مساجد کہیں منہدم نہیں ہوئیں۔ اس سے مسلمانوں کی کافی دل آزاری ہوئی ہے۔ جمعیۃ علماء گجرات کے ناظم اعلیٰ پروفیسر نثار احمد انصاری نے بتایا کہ اس کیخلاف کچھ لوگ آج سپریم کورٹ بھی گئے ہیںلیکن وہ توہین عدالت کے مقدمہ کے تناظر میں ہیں۔ ہماریدرخواست حکومت گجرات کے اقدام کیخلاف ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

برطانیہ میں سیاسی اُتھل پُتھل سنگین! لیبر حکومت جانے کا اندیشہ
عالمی خبریں

برطانیہ میں سیاسی اُتھل پُتھل سنگین! لیبر حکومت جانے کا اندیشہ

by Qaumi Tanzeem
مئی 17, 2026
سی این این کے بانی اور 24 گھنٹے خبروں کے نظام کے معمار ٹیڈ ٹرنرنہیں رہے
عالمی خبریں

سی این این کے بانی اور 24 گھنٹے خبروں کے نظام کے معمار ٹیڈ ٹرنرنہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2026
ٹرمپ پر بزنس فراڈ کیس 35.5کروڑامریکی ڈالرکا جرمانہ عائد
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کی نئی تجویز مسترد کر دی

by Qaumi Tanzeem
مئی 2, 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کا امریکہ کے خلاف سخت موقف
عالمی خبریں

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کا امریکہ کے خلاف سخت موقف

by Qaumi Tanzeem
مئی 1, 2026
حج اخراجات کی دوسری قسط جمع کرنے کی تاریخ میں 28 مارچ تک توسیع
عالمی خبریں

حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ 26 مئی 2026ء کو متوقع

by Qaumi Tanzeem
اپریل 30, 2026
ایران-امریکہ امن مذاکرہ پر غیر یقینی  برقرار
عالمی خبریں

ایران-امریکہ امن مذاکرہ پر غیر یقینی برقرار

by Qaumi Tanzeem
اپریل 26, 2026
Next Post
ریزرویشن پر پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک سے سپریم کورٹ کا انکار

برج بہاری قتل معاملہ میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان

ترون قتل معاملہ میں بے قصور عمران بنٹی کو عدالت سے راحت

38 منٹس ago
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپے کی کمی

ایندھن کی قیمتوں میں پھر اضافہ، پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل 91 پیسے مہنگا

44 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem