• Home
ہفتہ, نومبر 22, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کی موت کا سنسنی خیزانکشاف

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے  استعفی

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفی

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں بہار

نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

ریزرویشن کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ کی رولنگ

by Qaumi Tanzeem
جون 20, 2024
in بہار
0
نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

نئی دہلی: بہار میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے ریزرویشن کا دائرہ 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی بنچ نے تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں ایس سی، ایس ٹی، ای بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے ریاستی حکومت کے 65 فیصد ریزرویشن کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔ عدالت نے ریاستی حکومت کی طرف سے لائے گئے قانون کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔عرضی گزار گورو کمار اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد 11 مارچ کو فیصلہ محفوظ رکھا گیا تھا، جس پر پٹنہ ہائی کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا۔بہار حکومت نے گزشتہ سال کے آخر میں اسمبلی میں ریاست کے معاشی اور تعلیمی اعداد و شمار پیش کیے تھے۔ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ ریاست کی سرکاری ملازمتوں میں ہر طبقے کا کتنا حصہ ہے۔ بہار میں عام زمرے کی آبادی 15 فیصد ہے اور سب سے زیادہ 6 لاکھ 41 ہزار 281 لوگوں کے پاس سرکاری ملازمتیں ہیں۔ ملازمتوں کے معاملے میں 63 فیصد آبادی کے ساتھ پسماندہ طبقہ دوسرے نمبر پر ہے۔ پسماندہ طبقات کے پاس کل 6 لاکھ 21 ہزار 481 نوکریاں ہیں۔
تیسرے نمبر پر 19 فیصد کے ساتھ درج فہرست ذات ہے۔ ایس سی زمرہ میں 2 لاکھ 91 ہزار 4 نوکریاں ہیں۔ ایک فیصد سے کم آبادی والے شیڈولڈ ٹرائب کے زمرے میں سب سے کم سرکاری نوکریاں ہیں۔ اس زمرے میں کل 30 ہزار 164 سرکاری نوکریاں ہیں۔ درج فہرست قبائل کی آبادی 1.68 فیصد ہے۔خیال رہے کہ اس وقت ملک میں 49.5 فیصد ریزرویشن ہے۔ او بی سی کو 27 فیصد، ایس سی کو 15 فیصد اور ایس ٹی کو 7.5 فیصد ریزرویشن ملتا ہے۔ اس کے علاوہ اقتصادی طور پر پسماندہ عام زمرے کے لوگوں کو بھی 10 فیصد ریزرویشن ملتا ہے، اسی حساب سے ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ تاہم، نومبر 2022 میں سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر پسماندہ عام زمرے کے لوگوں کو ریزرویشن دینے کا جواز پیش کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ یہ کوٹہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچاتا، اس سے پہلے بہار میں بھی ریزرویشن کی حد صرف 50 فیصد تھی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری
بہار

سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 21, 2025
اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ
بہار

نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے
بہار

نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری
بہار

بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
بہار

بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کی موت کا سنسنی خیزانکشاف

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے  استعفی
بہار

نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 19, 2025
Next Post
تمل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 30 افراد کی موت

تمل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 30 افراد کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایس آئی آر میں مصروف بی ایل اوز کے لیےمراعات کی پیشکش

ایس آئی آر میں مصروف بی ایل اوز کے لیےمراعات کی پیشکش

6 منٹس ago
مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری

30 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem