• Home
اتوار, اکتوبر 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اتر پردیش بورڈ کا نصاب تبدیل

نویں سے بارہویں درجہ کے بچوں کے لیے ساورکر سمیت 50 شخصیات کا انتخاب

by Qaumi Tanzeem
جون 23, 2023
in قومی خبریں
0
اتر پردیش بورڈ کا نصاب تبدیل

اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے درجہ نویں سے بارہویں کے نصاب میں تبدیلی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب نویں سے بارہویں درجہ کے طلبا رام کرشن پرمہنس، منگل پانڈے، برسا منڈا اور ساورکر سمیت مجموعی طور پر 50 شخصیات کی زندگی کے بارے میں تعلیم حاصل کریں گے۔ نیا نصاب تعلیمی سیشن 24-2023 سے نافذ کیا جائے گا۔ یہ نصاب یوپی بورڈ سے ملحق سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے لیے ہے۔ یعنی ان اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو ساورکر جیسے ہندوتوا لیڈروں کے بارے میں بھی تفصیلی مطالعہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے 2022 اسمبلی انتخاب کے وقت وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی نصاب میں عظیم ہستیوں کو شامل کیا جائے گا۔ ان ہستیوں کی زندگی کو درجہ نویں اور بارہویں تک کے اخلاقیات، کھیل و فزیکل ایجوکیشن موضوع میں شامل کیا گیا ہے۔ اسے پڑھنا اور امتحان میں ان موضوعات میں پاس ہونا لازمی کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوپی بورڈ نے نصاب میں شامل کی جانے والی شخصیتوں کا انتخاب کرنے کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی کے مشورہ کے بعد ہی نیا نصاب تیار کیا گیا ہے۔ آئیے اب جانتے ہیں کہ کس درجہ میں طلبا کو کن شخصیات کے بارے میں پڑھنا ہوگا۔

نویں درجہ کے لیے منتخب شخصیات: ویر کنور سنگھ، ایشور چندر ودیاساگر، گوتم بدھ، چندرشیکھر آزاد، برسا منڈا، چھترپتی شیواجی، ونایک دامودر ساورکر، بیگم حضرت محل، شرینواس رامانوجن، جیوتبا پھولے، ونوبا بھاوے اور جگدیش چندر بوس۔

دسویں درجہ کے لیے منتخب شخصیات: منگل پانڈے، ٹھاکر روشن سنگھ، گوپال کرشن گوکھلے، سکھدیو، مہاتما گاندھی، لوک مانیہ تلک، سوامی وویکانند اور خودی رام بوس۔

گیارہویں درجہ کے لیے منتخب شخصیات: راجہ رام موہن رائے، سردار ولبھ بھائی پٹیل، سروجنی نائیڈو، مہابیر جین، نانا صاحب، ڈاکٹر ہومی جہانگیر بھابھا، رام پرساد بسمل، شہید اعظم بھگت سنگھ، پنڈت دین دیال اپادھیائے، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، اروند گھوش، مہامنا مدن موہن مالویہ اور مہرشی پتنجلی۔

بارہویں درجہ کے لیے منتخب شخصیات: رام کرشن پرمہنس، رویندرناتھ ٹیگور، گنیش شنکر ودیارتھی، لال بہادر شاستری، راج گرو، رانی لکشمی بائی، بنکم چندر چٹرجی، مہارانا پرتاپ، گرو نانک دیو، آدی شنکراچاریہ، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، پاننی، آریہ بھٹ، سی وی رمن اور رامانوجاچاریہ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ
قومی خبریں

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2026
مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک
قومی خبریں

مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، 8 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2026
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

ایس آئی آر پر جاری تنازعہ کے درمیان الیکشن کمیشن نے 2 بڑے فیصلے لیے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 16, 2026
یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام
قومی خبریں

یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
Next Post
میں اب فٹ ہوں اور بی جے پی کو بھی فٹ کر دوں گا

میں اب فٹ ہوں اور بی جے پی کو بھی فٹ کر دوں گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

11 گھنٹے ago
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem