• Home
جمعرات, جون 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر  کیسے بنے!

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر کیسے بنے!

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد یادو اور اہل خانہ پر فردِ جرم سے متعلق فیصلہ 16 جولائی تک ملتوی

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی  گرفتاری پر لگائی روک

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی گرفتاری پر لگائی روک

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    سیکورٹی کٹوتی پر روہنی آچاریہ کا بہار حکومت کو سخت انتباہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

    خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر آر جے ڈی نے حکومت کو بنایانشانہ

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

گوگل کے سی ای او سندر پچائی جلد ہی ارب پتی بن جائیں گے

آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کےباعث دولت میںحیران کن اضافہ

by Qaumi Tanzeem
مئی 1, 2024
in عالمی خبریں
0
گوگل کے سی ای او سندر پچائی جلد ہی ارب پتی بن جائیں گے

واشنگٹن: گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) سندر پچائی کی دولت میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے نتیجے میں حیران کن اضافہ ہوا ہے اور وہ ارب پتی بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سندر پچائی کی دولت ایک ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئی ہے۔ وہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے ایک ایسے فرد بننے والے ہیں جو کسی کمپنی کے بانی نہ ہونے کے باوجود ارب پتی بن جائیں گے۔2015 سے گوگل کو سنبھالنے والے 51 سالہ سندر پچائی کی زیر قیادت کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث گوگل کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ کا منافع بڑھا، جس کے بعد پہلی بار حصص پر منافع دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سندر پچائی ایک بہت غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔سندر پچائی کے مطابق وہ چنئی کے 2 کمروں پر مشتمل فلیٹ میں پلے بڑھے، جہاں وہ اور ان کے بھائی فرش پر سوتے تھے۔ ان کے گھر میں ٹیلی ویژن تک موجود نہیں تھا جبکہ اکثر پانی بھی نہیں آتا تھا۔ان کے گھر میں ٹیلی فون بھی اس وقت لگا جب سندر پچائی 12 سال کے تھے اور اس موقع پر ان کے اندر ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوا۔اس شوق کے نتیجے میں انہوں نے امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ جیتی۔سندر پچائی کے امریکہ جانے کے لیے ان کے والد نے خاندان کے لیے بچائے گئے ایک ہزار ڈالرز خرچ کیے۔ سندر پچائی نے 2014 میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘میرے والد اور والدہ نے وہ سب کیا جو بیشتر والدین کرتے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد قربانیاں دیں تاکہ ان کے بچے تعلیم حاصل کرسکیں’۔
2004 میں گوگل کا حصہ بننے سے قبل بھی انہوں نے ایک اور اسکالر شپ جیتی تھی۔سندر پچائی نے 2004 میں پراڈکٹ منیجمنٹ کے شعبے میں نائب صدر کی حیثیت سے گوگل میں شمولیت اختیار کی تھی ، جبکہ گوگل کروم براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی ٹیم کی سربراہی بھی کرتے رہے۔2015میں انہیں گوگل سرچ انجن کا سی ای او بنایا گیا جبکہ 2019 میں سندر پچائی کو الفابیٹ کا سربراہ بنا دیا گیا۔اس وقت وہ سالانہ سب سے زیادہ کمانے والے سی ای اوز میں سے ایک ہیں جن کی 2022 میں سالانہ آمدنی 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہی۔سندر پچائی کو 2022 میں الفابیٹ کی جانب سے 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز حصص کی شکل میں دیے گئے جبکہ باقی رقم دیگر مراعات کی شکل میں دی گئی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امریکہ اور ایران کے درمیان  جاری جنگ کا بالآخر اختتام
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا بالآخر اختتام

by Qaumi Tanzeem
جون 18, 2026
نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل
عالمی خبریں

نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل

by Qaumi Tanzeem
جون 17, 2026
امریکہ-ایران امن معاہدے پر 19جون کو جنیوا میں دستخط ہوں گے
عالمی خبریں

امریکہ-ایران امن معاہدے پر 19جون کو جنیوا میں دستخط ہوں گے

by Qaumi Tanzeem
جون 15, 2026
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو  غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا
عالمی خبریں

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

by Qaumi Tanzeem
جون 13, 2026
آبنائے ہرمز سبھی جہازوں کے لیے بند
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز سبھی جہازوں کے لیے بند

by Qaumi Tanzeem
جون 11, 2026
ایران کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی میں سات ہلاک
عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ کے حالات ایک بار پھر دھماکہ خیز

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2026
Next Post
اوبر کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

اوبر کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

امریکہ اور ایران کے درمیان  جاری جنگ کا بالآخر اختتام

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا بالآخر اختتام

8 گھنٹے ago
سماج وادی پارٹی کے دفتر میں برہمن برادری کی خصوصی میٹنگ

سماج وادی پارٹی کے دفتر میں برہمن برادری کی خصوصی میٹنگ

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem