• Home
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری

اہل خانہ نے قانونی معاونت پر مولانا محمود مدنی اور جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2026
in قومی خبریں
0
انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار انکت شرما کے قتل سے متعلق اہم مقدمے میں کڑکڑڈوما عدالت نے چھ سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی قانونی کارروائی کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چھ مسلم نوجوانوں کو تمام الزامات سے باعزت بری کر دیا ہے، جبکہ مقدمے میں پانچ دیگر ملزموں کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد بری ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے قانونی معاونت فراہم کرنے پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق فیروز، سمیر، حسین عرف ملا جی عرف سلمان، گلفام، شعیب عالم عرف بابی اور منتظم عرف موسیٰ کو تمام الزامات سے باعزت بری کر دیا گیا۔ مقدمے میں مجموعی طور پر گیارہ افراد کو ملزم بنایا گیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ایڈووکیٹ عبدالغفار نے چار ملزموں کی قانونی پیروی کی، جن میں فیروز اور سمیر بھی شامل تھے، جو اب عدالت سے بری قرار دیے گئے ہیں۔

ایڈووکیٹ عبدالغفار نے بتایا کہ عدالت نے چھ افراد کو الزامات سے بری کیا ہے، جبکہ باقی ملزموں کو اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عدالتی کارروائی کے دوران دفاعی ٹیم نے قانونی اور دستاویزی شواہد کی بنیاد پر مقدمے کی پیروی کی، جس کے نتیجے میں کئی ملزموں کو انصاف حاصل ہوا۔

واضح رہے کہ 24 فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ 25 فروری کو انٹیلی جنس بیورو کے 26 سالہ اہلکار انکت شرما لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ اگلے روز ان کی لاش کھجوری خاص کے ایک نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر متعدد زخموں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ان کے والد کی شکایت کی بنیاد پر سابق میونسپل کونسلر طاہر حسین کو مقدمے کا کلیدی ملزم نامزد کیا گیا تھا اور پولس نے مزید دس افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا۔

جمعیۃ علماء ہند کے مطابق ایسے حساس مقدمات میں جہاں اصل مجرموں کو قانون کے مطابق سزا ملنا ضروری ہے، وہیں بے قصور افراد کو انصاف کی فراہمی اور مؤثر قانونی دفاع بھی آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔ اسی مقصد کے تحت تنظیم گزشتہ کئی برسوں سے دہلی فسادات سے متعلق متعدد مقدمات میں قانونی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند نے کہا ہے کہ دہلی فسادات سے متعلق دو سو سے زائد زیر سماعت مقدمات میں تنظیم قانونی پیروی کر رہی ہے، جبکہ اس کی قانونی جدوجہد کے نتیجے میں اب تک سو سے زائد افراد مختلف مقدمات میں باعزت بری ہو چکے ہیں۔ تنظیم کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری اور بحالی کے لیے بھی مسلسل خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔ بری ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ نے اس موقع پر مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں انہیں قانونی اور اخلاقی تعاون فراہم کیا گیا، جس پر وہ بے حد ممنون ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج
قومی خبریں

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2026
مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں  دوسری ملاقات
قومی خبریں

مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں دوسری ملاقات

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2026
برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات
قومی خبریں

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2026
ایس آئی آر کے دوران  حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس
قومی خبریں

ایس آئی آر کے دوران حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

سہارنپورمیں مسجد انہدام معاملہ میں مسجد کمیٹی کوعدالت سے راحت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
ہفتے میں 5 دن کام اور دو دن تعطیل کے مطالبہ کو لے کربینک ملازمین ہڑتال پر
قومی خبریں

ہفتے میں 5 دن کام ے مطالبہ کو لے کربینک ملازمین ہڑتال پر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
Next Post
ہندوستان میں عیدالاضحی 17 جون بروز پیرکو

ماہِ صفر المظفر 1448ھ کا چاند نظر آنے کی تصدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

14 گھنٹے ago
مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں  دوسری ملاقات

مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں دوسری ملاقات

14 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem