پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک بڑے تاجر کو گولی مار دیے جانے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کو 4 جولائی کی رات 11 بجے پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ گوپال کھیمکا جیسے ہی پناس ہوٹل کے قریب اپنی رہائش گاہ پر اپنی کار سے باہر نکلے، مجرموں نے انہیں گولی مار دی۔ گولی لگنے کے بعد انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ گاندھی میدان پولیس اسٹیشن نے تصدیق کی کہ تاجر گوپال کھیمکا کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
پٹنہ کے ایس پی دکشا نے بتایا کہ تاجر گوپال کھیمکا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 4 جولائی کی رات تقریباً 11 بجے ہمیں اطلاع ملی کہ کاروباری گوپال کھیمکا کو گاندھی میدان کے جنوبی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ موقع سے ایک گولی اور ایک خول برآمد ہوا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔گوپال کھیمکا کے بیٹے گنجن کھیمکا کو بھی 6 سال قبل ویشالی کے انڈسٹریل تھانے کے علاقے میں مجرموں نے قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔ اب بدمعاشوں نے اس کے والد کو قتل کر دیا ہے۔