• Home
بدھ, جولائی 16, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا عوامی تحفظ کی پالیسیز میں فوری اصلاحات کا مطالبہ

پوری میں رتھ یاترا کے دوران افسوسناک بھگدڑ اور احمدآباد میں المناک فضائی حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
in قومی خبریں
0
جماعت اسلامی ہند کا عوامی تحفظ کی پالیسیز میں فوری اصلاحات کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند (JIH) کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے حالیہ دنوں تلنگانہ میں ہونے والے فیکٹری کے ہولناک دھماکے ، پوری میں رتھ یاترا کے دوران افسوسناک بھگدڑ اور احمدآباد میں المناک فضائی حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کیاہے ۔
جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں منعقد ہونے والی ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران احمد آباد، پوری اور تلنگانہ میں تین بڑے حادثات پیش آئے ہیں۔ یہ حادثات ایک بڑے قومی خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں اور عوامی تحفظ سے متعلق بنیادی خامیوں پر فوری غور و فکر کا تقاضا کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے فوری اقدام جیسا کہ معاوضے اور انکوائریوں کے اعلان کو سراہتے ہیں لیکن یہ اقدامات ان انتظامی اور ادارہ جاتی سنگین خامیوں کو دور کرنے کے لیے کافی نہیں جو ایسے سانحات کے بار بار وقوع پذیر ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
پروفیسر انجیئر سلیم نے کہا کہ 30 جون 2025 کو تلنگانہ میں سگاچی انڈسٹریز کی دوا ساز فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 40 مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ کئی شدید طور سے زخمی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پرانی مشینری، تکنیکی کمزوریاں اور حفاظتی انتظامات کی سنگین کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔ صرف ایک دن قبل پوری کے گنڈیچا مندر کے قریب بھگدڑ میں تین شردھالو جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ۔یہ المناک حادثہ بڑے مذہبی اجتماعات کے دوران اکھٹا ہونے والی بھیڑ کے موثر انتظامات کی اشد ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح احمد آباد کا درد ناک فضائی حادثہ شہری ہوا بازی کے شعبے میں نگرانی اور ہنگامی تیاری کے نظام کی خامیاں اجاگر کرتا ہے۔
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک میں صنعتی آتشزدگیاں، شہری ڈھانچے کا انہدام اور عوامی اجتماعات میں بھگدڑ جیسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حادثوں سے کام کرنے کے مقامات، تہواروں اور روزمرہ زندگی میں تحفظ کے بارے میں گہری تشویش پیدا ہوئی ہے۔ ان حادثات کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند قومی مفاد میں درج ذیل تجاویز پیش کرتی ہے۔
* عوامی تحفظ سے متعلق قوانین، پالیسیوں اور ہنگامی ضوابط کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔
* ملک گیر سطح پر ایک متحد اور قابلِ نفاذ سیفٹی کوڈ وضع کیا جائے جسے تمام صنعتوں، تقریبات اور عوامی ڈھانچوں پر لاگو کیا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ احتساب کا واضح نظام بھی عمل میں لایا جائے۔
* بڑے مذہبی ، ثقافتی اور شہری ٹرانزٹ کے مواقع پر ہجوم کو قابو کرنے اور شہری ہوا بازی کے ضوابط کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔
* مقامی اور قومی سطح پربڑے عوامی اجتماعات کی نگرانی، ابتدائی انتباہی نظام اور آفات سے بچاؤ کے یونٹ مضبوط اور وسائل سے لیس کیے جائیں۔
* حفاظتی منصوبہ بندی اور آڈٹ کے عمل میں مزدوروں کی نمائندگی اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔
* ضوابط بنانے والے اداروں اور حفاظتی انسپکٹروں کو انتظامی اور سیاسی دباؤ سے آزاد اور موثر کارروائی کے لیے بااختیار بنایا جائے۔
* سیاسی قیادت اور متعلقہ حکام کو اخلاقی اور انتظامی سطح پر مکمل جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
اسرائیلی جنگی جرائم کے تسلسل اور ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی، اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور اس کی غیر انسانی نسلی امتیاز پر مبنی پالیسیوں نے انسانیت اور اخلاقیات کی تمام حدوں کو پار کر لیا ہے۔ روٹی کے انتظار میں کھڑے بھوکے شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنانا تاریخ کے بدترین مظالم میں شمار کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کے حالیہ حملے ایران کے خلاف نسل کشی کے اس وسیع منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ حملے ایک خودمختار ملک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی پامالی ہیں۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیاسی منافقت کو ترک کرتے ہوئے نسل کشی کی حقیقت کو تسلیم کرے۔ اور اس نسل کشی کا موثر جواب دے۔ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
منی پور میں دوبارہ شروع ہونے والے تشدد پر جماعت اسلامی ہند کے قومی سیکریٹری مولانا شفی مدنی نے اپنی گہری تشویش اور رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا امپھال میں حالیہ پرتشدد کارروائیاں، جن میں آگ زنی، توڑ پھوڑ، اور سیکیورٹی فورسز پر حملے شامل ہیں، اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ مسلح انتہا پسند گروہوں کا وادی میں کتنا خطرناک اثر و رسوخ قائم ہو چکا ہے۔ ان گروہوں کو حاصل سیاسی سرپرستی اور بلا امتیاز ان کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں متاثرہ خاندان اب بھی بے گھر، خوفزدہ اور ذہنی طور پر صدمے کا شکار ہیں۔اس بحران کی وجہ سے منی پور کے بچوں کی تعلیم، روزگار اور بنیادی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ جماعت اسلامی ہند نے اپنے اس دیرینہ مطالبے کو دہرایا کہ تمام غیر قانونی عناصر کو غیر مسلح کیا جائے، نفرت پر مبنی نیٹ ورکس کو ختم کیا جائے اور بے گھر افراد کی مکمل باز آبادکاری کی جائے۔ مولانا شفی مدنی نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری، مضبوط اور نتیجہ خیز اقدام کرنا چاہیے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ  اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ
قومی خبریں

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج
قومی خبریں

طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند
قومی خبریں

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
قبائلیوں کووَنواسی کہنا ان کے لسانی وقاراوررہن سہن کو مٹانا ہے۔راہل
قومی خبریں

اوڈیشہ میں جنسی ہراسانی کے بعد خودسوزی کرنے والی طالبہ کی موت پر سیاسی ہلچل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
مندر کا پرساد کھا کر 50 سے زائد عقیدتمند ہوئے بیمار
قومی خبریں

مندر کا پرساد کھا کر 50 سے زائد عقیدتمند ہوئے بیمار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

مقدمہ دہلی منتقل کرنے کی اعظم خان کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
Next Post
سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ  اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

4 گھنٹے ago
طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج

طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem