• Home
اتوار, ستمبر 13, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

موجودہ سیول کوڈ کو فرقہ وارانہ قراردینے پر کانگریس کے ذریعے مودی کی تنقید

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2024
in قومی خبریں
0
من کی بات پروگرام میں نیٹ امتحان کا ذکر نہ کرنے پر کانگریس کے ذریعے مودی کی تنقید

نئی دہلی: کانگریس قائد پون کھیڑا نے آج یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے دوران کئے گئے تبصرے کی پرزور مذمت کی جس میں انہوں نے موجودہ سیول کوڈ کو ”فرقہ وارانہ“ اور ”امتیازی“ قرار دیا ہے۔ این ایس کو بتایا کہ وزیراعظم مودی نے آج سیول کوڈ کو فرقہ وارانہ قرار دیا ہے، لیکن یہ کوڈ بابا صاحب امبیڈکر نے تحریر کیا ہے۔ اس ملک کے وزیراعظم کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کریں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج لال قلعہ کی فصیل سے اپنے یوم آزادی خطاب میں ملک کے لئے یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کوڈ فرقہ وارانہ اور امتیازی ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ ایک سیکولر سیول کوڈ لایا جائے۔
یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 11سال میں پہلی مرتبہ یکساں سیول کوڈ کے مسئلہ پر تقریر کی ہے حالانکہ یہ 1989ء سے بی جے پی کے لوک سبھا انتخابی منشوروں کا حصہ رہا ہےبی جے پی نے 2024ء کے اپنے انتخابی منشور میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ”دستور کی دفعہ 44یکساں سیول کوڈ کو ریاستی پالیسی کا ہدایتی اصول قرار دیتی ہے۔
بی جے پی کا ماننا ہے کہ ہندوستان میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ تک حقیقی معنوں میں صنفی مساوات حاصل نہیں کی جاسکتی کیونکہ یکساں سیول کوڈ تمام خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ بی جے پی ایک ایسا یکساں سیول کوڈ وضع کرنے کا اعادہ کرتی ہے جو بہترین روایتی طریقوں اور جدید اصولوں کا امتزاج ہو“۔کانگریس قائد نے کرپشن کے مسئلہ پر بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ وزیراعظم نے جب کرپشن کی بات کی تو کیا انہوں نے اشوک چوہان، پرفل پٹیل، اجیت پوار، سویندو ادھیکاری یا ہیمنتا بسوا شرما کا ذکر کیا؟ اب یہ لوگ وزیراعظم کے ساتھ ہیں تو کیا اس کا مطلب ہے کہ اب وہ بدعنوان نہیں رہے؟
پون کھیڑا نے بنگلہ دیش کے سیاسی بحران پر بھی ردِ عمل ظاہر کیا اور کہا کہ ”کیا وہ (وزیراعظم) اس کا صرف ذکر کرتے رہیں گے اور اس کے بارے میں پریشان ہوتے رہیں گے یا پھر حقیقی معنوں میں کوئی اقدام کریں گے؟ وہاں کے ہندوؤں کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟ ملک یہ جاننا چاہتا ہے“۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ایرانی صدر کی بیٹی زہرا کا ’پردھان منتری سنگرہالیہ‘ اور ’برکس بازار‘ کا دورہ
قومی خبریں

ایرانی صدر کی بیٹی زہرا کا ’پردھان منتری سنگرہالیہ‘ اور ’برکس بازار‘ کا دورہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

لچک، جدت، تعاون اور پائیداری ہماری ترجیحات – وزیر اعظم

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

ستمبر 12, 2026
مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں  دوسری ملاقات

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

Next Post
اگنی میزائل کے فادر ڈاکٹر رام نارائن اگروال کا حیدرآباد میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایرانی صدر کی بیٹی زہرا کا ’پردھان منتری سنگرہالیہ‘ اور ’برکس بازار‘ کا دورہ

ایرانی صدر کی بیٹی زہرا کا ’پردھان منتری سنگرہالیہ‘ اور ’برکس بازار‘ کا دورہ

10 گھنٹے ago
دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार