• Home
پیر, ستمبر 7, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد زخمی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ

پریس کانفرنس میں کاسٹ ازم، ایس آئی آر اور مذہبی آزادی کے مسائل اٹھائے گئے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
in قومی خبریں
0
جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ

نئی دہلی: گزشتہ 26 اگست کو نیپال کے بھوٹے کوشی تریشولی میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا زمینی جائزہ لینے کے بعد جماعت اسلامی ہند کا وفد تین روزہ دورے سے واپس آگیا ہے۔ وفد نےسیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین اور مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں ۔ وفد نے اس قدرتی آفت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی انسانی ضروریات کا جائزہ لیا۔ وفد کی مشاہدات اور سفارشات کی بنیاد پر جماعت اسلامی ہند نے نیپال میں ہنگامی امدادی کاموں کا منصوبہ بنایا ہے۔
مرکز کے میڈیا ہال میں منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے قومی سکریٹری مولانا شفیع مدنی نے کہا کہ نیپال میں آنے والی تباہی کا پیمانہ انتہائی وسیع ہے اور اس وقت پہلی ترجیح متاثرہ خاندانوں تک خوراک، طبی سہولیات، صاف پانی اور دیگر ضروری امداد پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کی حکومت اور اس کے متعلقہ ادارے انتہائی مشکل حالات میں غیر معمولی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ تاہم تباہی کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کے باعث ان کی کوششوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امدادی اور بچاؤ کی کارروائیاں ابھی جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو زندہ نکالا جا رہا ہے۔
مولانا شفیع مدنی نے کہا کہ ایک اور اہم تشویش یہ ہے کہ اب تک نیپال حکومت کی جانب سے ان لوگوں کے لیے معاوضے کے بارے میں کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔اس لیے جماعت اسلامی ہند کا خیال ہے کہ اس وقت فوری توجہ بچاؤ اور ہنگامی امداد پر مرکوز ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وفد کے زمینی مشاہدات کی بنیاد پر جماعت اسلامی ہند نیپال میں نافذ قانونی دائرۂ کار میں رہتے ہوئے ہنگامی امدادی سرگرمیاں ہی انجام دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچاؤ کے کام مکمل ہوجائیں گے تو نقصانات کا درست اندازہ لگانا آسان ہو جائے گا۔اس کے بعد متاثرہ آبادیوں کی بازآبادکاری اور تعمیرِ نو کے کاموں کو شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند نے نیپال حکومت، سکیورٹی اداروں، مقامی برادریوں اور انسانی امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امداد اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے آئینی تحفظات اور قوانین کے باوجود ذات پات کی بنیاد پر بھید بھاؤ اور مظالم کے برقرار رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی آر بی کے تازہ ترین اعداد و شمار انتہائی تشویش ناک ہیں۔ 2023 میں درج فہرست ذاتوں (Scheduled Castes) کے خلاف 57,789 جرائم درج کئے گئے، جبکہ درج فہرست قبائل (Scheduled Tribes) کے خلاف جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات، جن میں مدھیہ پردیش میں ایک دلت طالب علم پر حملہ اور ذات پات کی بنیاد پر گالیاں دینے کا واقعہ اور راجستھان میں دو دلت افراد کی اہانت شامل ہے۔ یہ واقعات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ذات پات کا تعصب آج بھی روزمرہ زندگی میں انسان کی عزت و وقار کو مجروح کر رہا ہے۔پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ایس سی/ایس ٹی ایکٹ جیسے قوانین ناگزیر ہیں، لیکن صرف قوانین ایسے سماجی رویے کو ختم نہیں کرسکتے جو تذلیل، بھید بھاؤ اور سماجی بائکاٹ کی اجازت دیتا ہو۔ انہوں نے موجودہ قوانین کے مؤثر نفاذ، مقدمات کے تصفیہ میں تیزی، متاثرین کے تحفظ اور ذہنیت کی تبدیلی کے لیےاخلاقی اور تعلیمی کوششوں پر زور دیا۔سلیم انجینئر نے واضح کیا کہ اسلام پیدائش، ذات، نسل یا سماجی حیثیت کی بنیاد پر کسی کے بھی ساتھ بھید بھاؤ کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور ہر انسان کے ذاتی وقار اور عزت کو تسلیم کرتا ہے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس. امین الحسن نے ایس آئی آر اور اس کے نتیجے میں ووٹروں کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کے خدشے پراپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے مہاراشٹر، دہلی، تلنگانہ اور کرناٹک میں انتخابی فہرستوں سے بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام خارج کئے جانے کی اطلاعات کی طرف توجہ دلائی۔ خاص کر مغربی بنگال کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایس آئی آر کی اپیلیٹ ٹریبونلز کے ذریعے نمٹائی گئی 82,782 اپیلوں میں سے 75,443 نام، یعنی 91 فیصد، دوبارہ انتخابی فہرستوں میں بحال کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے کا حق کسی شہری کی صلاحیت پر منحصر نہیں ہونا چاہیے کہ وہ خود اپنی عدم موجودگی کا پتہ لگائے، پیچیدہ دعوے کے عمل سے گزرے اور پھر اپیل کرکے اپنا نام بحال کرانے میں کامیاب ہو۔مذہبی آزادی کے تعلق سے بات کرتے ہوئے ایس. امین الحسن نے ہندوستان میں مذہبی آزادی کو پامال کرنے والی قانونی پابندیوں اور سماجی رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سہارنپور کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع ایک تاریخی مسجد کا انہدام ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک بدنما داغ ہے اور اس سے مذہبی آزادی، اقلیتی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انہدام کی کارروائیوں کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی واضح گائڈ لائن کی پابندی کی گئی یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایسی عبادت گاہ کی حیثیت جو کئی دہائیوں سے عوام کے استعمال میں رہی ہو، چند من مانی کرنے والے قائدین اور ان کے فرماں بردار افسران کے ذریعے طے کی جاسکتی ہے تو ایسے میں ہمارے سیاسی نظام کی پوری عمارت اور قانون کی بالادستی پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔ ایس امین الحسن نے دہلی کے ساکیت پولیس اسٹیشن میں دو مسلم خواتین صحافیوں شاہین خان اور نفیسہ خان کے ساتھ ہوئے تشدد اور بدسلوکی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ کسی فرد کی مذہبی شناخت امتیازی سلوک کی بنیاد نہیں بن سکتی۔انہوں نے زور دیا کہ ہر شہری کے لیے ضمیر کی آزادی، مذہبی آزادی اور آزادی صحافت کو جبر اور خوف کے بغیر یقینی بنایا جانا چاہیے۔جماعت اسلامی ہند کا مطالبہ ہے کہ من مانی ا

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
دہلی میں  کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد  6 ہو ئی
قومی خبریں

دہلی میں کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد 6 ہو ئی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
دہلی کے ستیہ نکیتن میں ہاسٹل کی عمارت منہدم
قومی خبریں

دہلی کے ستیہ نکیتن میں ہاسٹل کی عمارت منہدم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

بلڈوزر تفریق اور نفرت پر مبنی سیاست کی علامت بن چکا ہے-مولانا ارشد مدنی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف بڑی کارروائی، اب تک 20 مدارس مکمل طور پر بند
قومی خبریں

اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف بڑی کارروائی، اب تک 20 مدارس مکمل طور پر بند

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
جھیرم گھاٹی نکسلی حملہ معاملہ:  10 ملزمان قصوروار قرار
قومی خبریں

جھیرم گھاٹی نکسلی حملہ معاملہ: 10 ملزمان قصوروار قرار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ

جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ

24 سیکنڈز ago
ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل

ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل

23 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem