• Home
جمعرات, اکتوبر 1, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home اتر پردیش

بھدوہی میں زچگی کے لیے  خاتون کو داخلہ نہ ملنے کے سبب سڑک کنارے بچے کو جنم دینا پڑا

کہا گیا کہ اسپتال میں ’ونواسی‘ برادری کی خواتین کی ڈلیوری نہیں کرائی جاتی، ڈاکٹربرخاست ، نرس کا تبادلہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2026
in اتر پردیش
0
بھدوہی میں زچگی کے لیے  خاتون کو داخلہ نہ ملنے کے سبب سڑک کنارے بچے کو جنم دینا پڑا

بھدوہی: اتر پردیش کے بھدوہی میں زچگی کے لیے اسپتال پہنچنے والی 20 سالہ خاتون کو علاج اور داخلہ نہ ملنے کے بعد سڑک کنارے بچے کو جنم دینا پڑا۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کے ساتھ ذات پات کی بنیاد پر امتیاز برتا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات ایک کنٹریکٹ ڈاکٹر کی سروس ختم کر دی، جبکہ ایک اسٹاف نرس کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ بھدوہی کے مہاراجہ چیت سنگھ ضلع اسپتال سے متعلق ہے۔ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق وہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے اسے زچگی کے لیے اسپتال لے کر پہنچے تھے۔ خاتون کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے اسپتال کے عملے سے اپنی بیٹی کا معائنہ کرنے اور زچگی کے لیے داخل کرنے کی درخواست کی، لیکن انہیں کہا گیا کہ اسپتال میں ’ونواسی‘ برادری کی خواتین کی ڈلیوری نہیں کرائی جاتی۔

خاتون کی والدہ کے مطابق انہیں اسپتال سے باہر جانے کو کہا گیا۔ اس کے بعد وہ اپنی بیٹی کو لے کر بازار کی طرف جا رہی تھیں کہ راستے میں سڑک کنارے ہی اس نے بچے کو جنم دے دیا۔ خاندان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد جب معاملہ سامنے آیا اور ہنگامہ شروع ہوا تو انتظامیہ نے فوری طور پر خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کیا۔

خاتون نے بھی بتایا کہ اسپتال پہنچنے پر وہاں موجود خاتون ڈاکٹر نے اس کی ڈلیوری کرانے سے انکار کیا اور اسے بی ایچ یو جانے کو کہا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ڈیوٹی پر تعینات کنٹریکٹ ڈاکٹر ڈاکٹر پنکج کمار کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹاف نرس نیلم موریہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

بھدوہی کے چیف میڈیکل آفیسر سنتوش چک نے میڈیا کو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گائناکولوجی ماہر ڈاکٹر کی تنخواہ روکنے کے ساتھ اسٹاف نرس کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ خاتون ڈاکٹر کے خلاف بھی کارروائی کے لیے حکومت کو خط بھیجا گیا ہے۔ حکام نے معاملے میں مبینہ غفلت کے حوالے سے دیگر پہلوؤں کی بھی جانچ کی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

لکھنؤ میں ’ریزرویشن گھوٹالہ‘ پر ہنگامہ
اتر پردیش

لکھنؤ میں ’ریزرویشن گھوٹالہ‘ پر ہنگامہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 24, 2026
وارانسی میں پانی بھرنے پر ایگزیکٹو انجینئر معطل
اتر پردیش

وارانسی میں پانی بھرنے پر ایگزیکٹو انجینئر معطل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2026
بہوجن سماج پارٹی لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی۔مایاوتی
اتر پردیش

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان بہوجن سماج پارٹی میں بڑی تبدیلی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی
اتر پردیش

منصور نے لی راحت کی سانس، گینگسٹر ایکٹ میں قرق سبھی دکانیں ریلیز

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2026
بی جے پی  رکن اسمبلی اور سابق وزیر مملکت انل شرمانہیں رہے
اتر پردیش

بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر مملکت انل شرمانہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2026
عتیق احمد کے  بیٹے آبان سمیت 2 افراد کی سڑک حادثے میں موت
اتر پردیش

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد کی سڑک حادثے میں موت

by Qaumi Tanzeem
اگست 6, 2026
Next Post
2022 میں سازش کے تحت ہمیں ہرا دیا گیا۔اکھلیش

اکھلیش یادو کا یوپی پولیس پر بی جے پی کارکن کی طرح کام کرنے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

2022 میں سازش کے تحت ہمیں ہرا دیا گیا۔اکھلیش

اکھلیش یادو کا یوپی پولیس پر بی جے پی کارکن کی طرح کام کرنے کا الزام

3 گھنٹے ago
بھدوہی میں زچگی کے لیے  خاتون کو داخلہ نہ ملنے کے سبب سڑک کنارے بچے کو جنم دینا پڑا

بھدوہی میں زچگی کے لیے  خاتون کو داخلہ نہ ملنے کے سبب سڑک کنارے بچے کو جنم دینا پڑا

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार