ریاض: سعودی عرب میں دوجڑی ہوئی بچیوں کو پیچیدہ اور 14گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں نائیجرین جڑی ہوئی بچیوں کو الگ کرنے کا انتہائی پیچیدہ اور 14 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا اور دونوں بچیاں جسم علیحدہ ہونے کے بعد صحتمند ہیں۔کامیاب آپریشن کا سن کر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے والدین مارے خوشی کے رو پڑے اور اظہار تشکر کیا ۔