بہار میں نکسلیوں کے علاقوں کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ شمالی بہار میں نکسلیوں کے علاقے محدود کرنے کے بعد اب جنوبی بہار میں اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے جھارکھنڈ سے متصل نکسلیوں کے بچے ہوئے متاثرہ علاقوں کو نشان زد کرکے تحفظ اور مواصلات کے ذرائع مضبوط کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جھارکھنڈ کی سرحد پر 11 نئے سیکوریٹی کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ وہیں مواصلات کو مضبوط کرنے کے لیے موبائل ٹاور بھی لگائے جانے والے ہیں۔
- بہار کو نکسلیوں سے پاک کرانے کے لیے دور دراز پہاڑی اور جنگلی علاقوں کے 55 مقامات کو نشان زد کرکے موبائل ٹاور لگانے کی تجویز مرکزی حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔ محکمہ جاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ برسوں میں نکسل سے متاثر علاقوں کی تعداد نصف ہو گ۴ی ہے۔ سال 2018 میں جہاں 16 ضلع نکسل متاثر تھے وہیں 2024 تک محض 8 اضلاع ہی نکسل اثر والے رہ گئے ہیں