جموئی:ب جموئی ضلع میں ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جموئی کے کھیرا سونو اہم شاہراہ واقع نارائن پُل پر اتوار اور پیر کی درمیانی رات تقریباً 12 بجے تیز رفتار 3 بائک کی آپس میں زوردار ٹکر ہو گئی جس میں 3 نوجوانوں کی جان چلی گئی جبکہ 2 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
حادثہ کے بعد موقع پر پہنچی گشتی گاڑی نے زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال پہنچایا۔ جانچ کے دوران اسپتال کے انچارج سول سرجن ڈاکٹر سید نوشاد احمد نے دو نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ تین نوجوانوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا ہے۔
حادثہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ اُجول عرف رونک کمار کا یوم پیدائش تھا جس کی برتھ ڈے پارٹی کے دوران سبھی لوگوں نے کھانا پینا کھایا اور کھیرا-سونو شاہراہ پر ریس لگانے کے لیے نکل پڑے۔ ریس لگانے کے دوران نریانہ پُل پر تین بائک کی آپس میں زوردار ٹکر ہو گئی جس سے دو نوجوانوں کی موت موقع پر ہی ہو گئی جبکہ ایک نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ تینوں نوجوان کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ میں ماتم کا ماحول ہے۔مہلوکین کی شناخت پپو سنگھ (بیٹا گولو سنگھ)، گنگا سنگھ کا بیا بیٹا رونک سنگھ اور انشو پانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کی پہچان کھیرا باشندہ سجائے پانڈے اور شیوم پانڈے کے طور پر کی گئی ہے۔