• Home
بدھ, ستمبر 9, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد زخمی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

خواتین کو محروم طبقات کی خواتین کے ذیلی کوٹہ کے ساتھ ریزرویشن دیا جائے

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے خواتین کے ریزرویشن کی سیاست اور حلقہ بندی میں ہیرا پھیری کی شدید مذمت کی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 18, 2026
in قومی خبریں
0
دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتسم خان نے خواتین کے ریزرویشن بل کو حلقہ بندی اور دیگر مجوزہ قانون سازی کے ساتھ جوڑے جانے پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ خواتین کے لیے ریزرویشن ایک جائز مطالبہ ہے، لیکن اس کی موجودہ شکل کئی حوالوں سےسنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک معتصم خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند پارلیمنٹ میں خواتین کے ریزرویشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، کیونکہ فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت ایک اہم اور ضروری قدم ہے۔ تاہم اسے حلقہ بندی یا نشستوں سے جوڑے بغیر لوک سبھا کی موجودہ 543 نشستوں کے اندر ہی نافذ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی نہایت ضروری ہے کہ خواتین کے ریزرویشن کے اندر ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے لیے ذیلی کوٹا یقینی بنایا جائے تاکہ نمائندگی کے فوائد سماج کے تمام طبقوں تک پہنچ سکیں۔ ان طبقات کی شمولیت کے بغیر منصفانہ نمائندگی کا مقصد ادھورا رہے گا۔

ملک معتصم خان نے مزید کہا کہ ان تجاویز کو جس طریقے اور موقع پر پیش کیا گیا ہے وہ سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔ ریاستی انتخابات کے دوران بغیر صلاح مشورہ کئے اس نوعیت کی بڑی تبدیلیاں ان شبہات کو تقویت دیتی ہیں کہ یہ اقدام حقیقی اصلاح کے بجائے سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے میں عوام کو اعتماد میں لینے کی کوشش نہیں کی گئی ، جو کہ کسی بھی قانون سازی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ خواتین کے ریزرویشن کو حلقہ بندی سے جوڑنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ پیچیدگیاں بھی پیدا کرتا ہے۔خواتین کے لیے ریزرویشن کو موجودہ پارلیمانی ڈھانچے کے تحت آسانی سے نافذ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے حکومت کی ترجیحات اور نیت کے بارے میں سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں۔جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے واضح کیا کہ مجوزہ حلقہ بندی کا عمل خود بھی سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔ صرف آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندی ملک کے وفاقی توازن کو متاثر کر سکتی ہے، جس سے مختلف خطوں کے درمیان علاقائی عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔ اس طرح کا عمل جلد بازی میں نہیں ہونا چاہیے بلکہ تمام ریاستوں، سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے اتفاق رائے سے ہی آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ ملک معتصم خان نے کہا کہ مزید تشویش ناک بات یہ ہے کہ مجوزہ حلقہ بندی میں ہیرا پھیری کا قوی امکان ہے۔اس طرح کے شواہد آسام اور جموں و کشمیر میں دیکھے گئے ہیں ۔ ان ریاستوں میں حلقوں کے حدود کو اس انداز میں تبدیل کرنے کی اطلاعات ہیں جو بعض طبقات کی نمائندگی کو متاثر کرتی ہیں اور جمہوری انصاف کو کمزور کرتی ہیں۔

ملک معتصم خان نے کہا کہ ایک اور اہم مسئلہ مجوزہ فریم ورک میں ادارہ جاتی تحفظات کی کمزوری کا ہے۔حلقہ بندی کمیشن کی تشکیل میں مناسب توازن و احتساب کے فقدان اور مؤثر عدالتی نگرانی کی عدم موجودگی سے اختیارات کا بیجا استعمال ہو سکتا ہے ۔جس کے طویل مدتی اثرات ملک کے جمہوری ڈھانچے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ پورا عمل شفاف، مشاورتی اور آئینی تحفظات کے دائرے میں ہو تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے۔اگرچہ خواتین کا ریزرویشن ایک ضروری اور خوش آئند قدم ہے، لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی اسے ایسے اقدامات کے ساتھ جوڑا جانا چاہیے جو جمہوری اصولوں کو کمزور کر سکتے ہوں۔

اپنے بیان کے آخر میں ملک معتصم خان نے کہا کہ چونکہ آئین (ایک سو اکتیسواں ترمیمی) بل لوک سبھا میں مسترد ہو چکا ہے، جماعت اسلامی ہند حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ خواتین کے ریزرویشن کو حلقہ بندی کے عمل سے الگ کیا جائے، اسے موجودہ ڈھانچے میں مناسب ذیلی کوٹوں کے ساتھ نافذ کیا جائے اور انتخابی ڈھانچے میں کسی بھی تبدیلی کو مکمل شفاف، مشاورتی اور آئینی کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے انجام دیا جائے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق اور نمائندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی
قومی خبریں

سہارنپور مسجد انہدام معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2026
برکس اجلاس سے قبل ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ
قومی خبریں

برکس اجلاس سے قبل ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2026
ایم سی ڈی نے  پی جی رہائشوں کے خلاف بڑی مہم شروع کی
قومی خبریں

ایم سی ڈی نے پی جی رہائشوں کے خلاف بڑی مہم شروع کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2026
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

ستیہ نکیتن پی جی معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2026
شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرہ کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی
قومی خبریں

حج 2027 کے لیے منتخب عازمین کے لیے 2 مرحلوں پر مشتمل طبی جانچ لازمی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2026
یو جی سی-نیٹ امتحان کی منسوخی لاکھوں طلباء کی فتح۔کھڑگے
قومی خبریں

منی پوری موسیقار وکرم کے قتل پر کھڑگے کا تلخ تبصرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2026
Next Post
دارالعلوم دیوبند میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد

دارالعلوم دیوبند میں ملٹی میڈیا موبائل فون پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

سہارنپور مسجد انہدام معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

3 گھنٹے ago
برکس اجلاس سے قبل ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ

برکس اجلاس سے قبل ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem