غزہ :ترجمان القسام بریگیڈ ابو عبیدہ نے عالم اسلام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے غاصبوں کی 136 فوجی ، بکتر بند گاڑیاں تباہ کی اور بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے اورہماری ایلیٹ فورسز دشمن پر گھات لگاکر مختلف حربوں سے ان کا شکار کررہی ہیں ۔میڈیا کی خبروں کے مطابق ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ قابض فوج ہمارے مجاہدین کا سامنا کرنے سے گریز کرتی ہے ، وہ صرف ہمارے شہریوں پر حملہ کرناجانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مجاہدین کی جرات تمام مسلمانوں کیلئے باعث فخر ہے ۔ آپ اس بات کا یقین کرسکتے ہیں ۔ ہم عالم اسلام کے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مجاہدین کیلئے دعا کریں جنہوں نے امریکی صیہونی دشمن کو شکست دینے کی قسم کھائی ہے ۔