• Home
بدھ, ستمبر 17, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

مسلم پرسنل لاء کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش ہمیں منظور نہیں

یونیفارم سول کوڈ کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے نمایندہ مشترکہ اجتماع میں ممبران پارلیامنٹ کی خصوصی میٹنگ بلانے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2023
in قومی خبریں
0
مسلم پرسنل لاء کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش ہمیں منظور نہیں

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا محمود اسعد مدنی، صدر جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت بمقام مدنی ہال، آئی ٹی او، نئی دہلی منعقد ہوا، جس میں خاص طور سے یونیفارم سول کوڈ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مسلم عائلی قوانین کو پیش آمدہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ قبل ازیں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے سابقہ کارروائی کی خواندگی کی اور ایڈووکیٹ مولانا نیاز احمد فاروقی نے جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے لاء کمیشن کو دیے جانے والے جواب کا تفصیلی مسودہ پیش کیا جس میں متعدد دلائل کے ذریعہ ثابت کیا گیا ہے کہ مسلم پرسنل لاء ایکٹ خواتین کے حقوق کا ضامن اور محافظ ہے، اگر اسے ختم کر دیا گیا تو خواتین کو ملنے وا لے بہت سارے حقوق و مراعات سلب ہو جائیں گے۔

اس موقع پر اپنے صدارتی کلمات میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے مسلم پرسنل لاء (شریعت ایپلی کیشن ایکٹ 1937) کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا تھا جیسا کہ اس ایکٹ کی تمہید میں مذکور ہے۔ موجودہ وقت میں یوسی سی کے ذریعہ خاص طور پر مسلم پر سنل لاء کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جو ہمیں ہرگز منظور نہیں ہے اور ہم ایسی کسی بھی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ مسئلہ مسلم اقلیت کی شناخت سے وابستہ ہے، ملک کے آئین نے تنوع میں اتحاد کو مرکزی حیثیت دی ہے، اس لیے اگر کسی ایک کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی گئی تو یہ ملک کی قابل فخر شناخت کو مٹانے کے مترادف ہو گا۔مولانا مدنی نے کہا کہ آزادیٔ وطن کے وقت ملک کے معماروں، بانیوں اور نظریہ سازوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ مسلم پرسنل لاء جو کسی رسم و رواج پر نہیں بلکہ قرآن مقدس اور مستند احادیث کی بنیاد پر قائم ہے، اس کی آئینی حفاظت کی جائے گی، لیکن آج ہم جس صورت حال کا سامنا کررہے ہیں وہ بہت ہی مایوس کن ہے۔اگر اس صورت حال کا ازالہ نہیں ہوا تو مسلمان مایوسی کا شکار ہو جائے گا اور یہ ملک کے ہرگز اچھی علامت نہیں ہے۔

چنانچہ مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند نے کافی غور وخوض کے بعد ماہرین وکلاء کی طرف سے تیار کردہ جواب کچھ رد و بدل کے ساتھ منظور کیا گیا، جسے لاء کمیشن آف انڈیا کے دفتر میں داخل کر دیا گیا ہے۔ مجلس عاملہ نے اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا کہ یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں امت مسلمہ کے متفقہ موقف سے آگاہ کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلی ٰاور سیاسی پارٹیوں کے صدور کے نام خط لکھا جائے اور صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی بھی کوشش کی جائے۔ یہ بھی طے ہوا کہ مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مسلم اور غیر مسلم ممبران پارلیامنٹ کو جمع کر کے ان سے مذاکرہ کیا جائے اور ان کو پارلیامنٹ میں یکساں سول کے منفی اثرات پر آواز بلند کرنے پر آمادہ کیا جائے۔مجلس عاملہ نے اپنے اہم فیصلے میں اعلان کیا ہے کہ سردست عوامی مظاہروں سے گریز کیا جائے، تاہم مرکزی اور صوبائی سطح پر نمایندہ مشترکہ اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے افراد اور بااثر شخصیات شریک ہوں گی۔مجلس عاملہ نے اعلان کیا ہے کہ یوسی سی کے تناظر میں آئندہ 14 جولائی یوم جمعہ ’یوم دعاء‘ کے طور پر منایا جائے گا۔

مجلس عاملہ میں دیگر امور کے تحت جمعیۃ علماء آندھرا پردیش و تلنگانہ کی مجلس عاملہ کے ذریعہ ان دو ریاستوں کی یونٹ کو علیحدہ کرنے کی  تجویز پیش ہوئی، جو کو مجلس عاملہ نے منظور کیا۔ اجلاس میں کئی اہم شخصیات بالخصوص حضرت مولانا سید رابع حسنی ندویؒ سابق صدر آل انڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ کی وفات حسرت آیات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔ ان کے علاوہ مولانا غلام رسول شیخ الحدیث مدرسہ امدادیہ ممبئی، مولانا یحییٰ ندوی بیگوسرائے، مولانا عالمگیر چودھری، حاجی نعمان نائب صدر جمعیۃ علماء بنارس،حاجی عبدالباسط اور حاجی عبدالکبیر بنارس، چچا زاد بھائی مولانا حافظ ندیم صدیقی، مولانا اشرف کی والدہ اور امام قاسم چیئرمین الخیر فاؤ نڈیشن کی خالہ، وغیرہ کے وصال پر بھی تجویز تعزیت پیش ہوئی۔ اجلاس اتوار کی شام مولانا مفتی محمد سلمان منصورپوری نائب امیر الہند کی دعاء پر ختم ہوا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی
قومی خبریں

یکم اکتوبر سے تتکال والا ضابطہ ریزرویشن ٹکٹ پر بھی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2025
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

وقف کے لیے 5 سال تک اسلام کا پیروکار ہونا ضروری نہیں-سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
تیز رفتار بی ایم ڈبلو کی ٹکر سے وزارت خزانہ کا اہلکار ہلاک
قومی خبریں

تیز رفتار بی ایم ڈبلو کی ٹکر سے وزارت خزانہ کا اہلکار ہلاک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
 ’ڈوسو‘ انتخاب سے عین قبل ڈی یو کے ذاکر حسین کالج میں تصادم
قومی خبریں

 ’ڈوسو‘ انتخاب سے عین قبل ڈی یو کے ذاکر حسین کالج میں تصادم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
Next Post
بہار میں اب ٹیچرس کی آن لائن حاضری – تدریس کے دوران واٹس ایپ چیٹنگ پر پابندی

بہار میں اب ٹیچرس کی آن لائن حاضری - تدریس کے دوران واٹس ایپ چیٹنگ پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دھوکہ دہی معاملہ میں راج کُندرا سے پوچھ گچھ

دھوکہ دہی معاملہ میں راج کُندرا سے پوچھ گچھ

12 گھنٹے ago
کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem