نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے آج وشوکرما جینتی کے موقعے پر نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپو سینٹر یشو بھومی میں پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز کیا۔وزیراعظم دھولہ کنواں سے میٹرو ٹرین میں سوار ہوکر دُوارکامیں واقع انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپو سینٹر پہنچے اور دُوارکا سیکٹر 21 سے دُوارکاسیکٹر 25تک دلّی ائیرپورٹ میٹرو ایکسپریس لائن کی توسیع کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نےقومی راجدھانی میں دُوارکا میں واقع یشو بھومی کو بھی ملک کے نام وقف کیا۔
پی ایم وشو کرما اسکیم کا مقصد ملک کے دیہی اور شہری علاقوںکے کاریگروں اور دستکاروں کی نہ صرف مالی اعتبار سے مدد کرنا ہے بلکہ مقامی اشیا، آرٹاور کاریگری کے ذریعے قدیم روایت، ثقافت اور گوناگوں وراثت کو برقرار رکھنا ہے اوراِسے فروغ دینا بھی ہے۔وزیراعظم کی لگاتار یہ کوشش رہی ہے کہ روایتی ہنر اور دستکاریسے وابستہ کاریگروں کی مدد کی جائے۔ اسکیم کے دائرے میں 18 روایتی ہنر اور پیشے آئیںگے تاکہ ان کے معیار کو اور متعلقہ مصنوعات کو بہتر بنایا جاسکے۔
یشو بھومی کے پہلے مرحلے کے کام کرنے سے میٹنگیں، کانفرنس اور نمائش وغیرہ کی میزبانی کے لئے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ دستیاب کرانے کے جنابمودی کے نظریے کو تقویت ملے گی۔ یشو بھومی دنیا کے اُن سب سے بڑے مراکز میں سے ایک ہوگا، جہاں میٹنگیں، کانفرنس اور نمائش وغیرہ کا اہتمام کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔
یہ کنونشن سینٹر 73 ہزار مربع میٹر سے زیادہ علاقے میں تعمیرکیا گیا ہے اور اس میں 15 کنونشن ہال ہیں۔ اس میں 11 ہزار مندوبین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس میں بڑا آڈیٹوریم، گرانڈ بال روم اور میٹنگ کرنے کے 13 روم شامل ہیں۔ بڑےآڈیٹوریم میں تقریباً چھ ہزار مہمانوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔