• Home
ہفتہ, جولائی 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جنگ بندی کے درمیان امریکہ کا ایران پر حملہ

آبنائے ہرمز کے قریب میزائل لانچر اور جہاز تباہ - سینٹ کام کے ترجمان ٹموتھی ہاکنس نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کو ایرانی فوج سے خطرہ تھا

by Qaumi Tanzeem
مئی 26, 2026
in قومی خبریں
0
جنگ بندی کے درمیان امریکہ کا  ایران پر حملہ

امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی نافذ ہے، پھر بھی رہ رہ کر حملوں کی خبر سے کشیدگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جنگ بندی سے متعلق جاری مذاکرہ کے درمیان پیر کے روز امریکی فوج نے جنوبی ایران میں آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے میزائل لانچر ٹھکانوں اور جہازوں پر حملہ کر دیا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے خلاف یہ کارروائی اپنی حفاظت میں کی گئی ہے۔

سینٹ کام کے ترجمان ٹموتھی ہاکنس نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کو ایرانی فوج سے خطرہ تھا، اس لیے جنوبی ایران میں کارروائی کی گئی۔ امریکی حملوں میں ان مقامات کو ہدف بنایا گیا جہاں سے میزائلیں داغی جا سکتی تھیں۔ اس کے علاوہ ان ایرانی جہازوں پر بھی حملہ ہوا جو سمندر میں مائنس بچھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے دوران صبر سے کام لے رہا ہے، لیکن اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے ضروری قدم اٹھاتا رہے گا۔

اس سے قبل بھی جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کئی بار کشیدگی اور فوجی کارروائی ہو چکی ہے۔ مئی کے آغاز میں بھی امریکہ نے ایران کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ امریکہ کا الزام تھا کہ ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزر رہے امریکی جنگی جہازوں پر بغیر کسی اکساوے کے میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے حملے کیے تھے۔ اس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو جوابی کارروائی کی اجازت دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک اہم بیان بھی دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے پاس موجود افزودہ شدہ یورینیم کو یا تو امریکہ کے حوالے کرنا ہوگا، یا پھر اسے تباہ کرنا ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورینیم کو ایران میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی دوسری جگہ محفوظ طریقے سے لے جا کر تباہ کرنا مناسب ہوگا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا ہے کہ اس پورے عمل کی نگرانی ایٹامک انرجی کمیشن یا کسی یکساں ادارہ کی موجودگی میں ہوگی۔ گزشتہ ہفتہ بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو امریکہ یہ یورینیم اپنے پاس رکھنے نہیں دے گا۔ امریکی افسر اب ’نو ڈَسٹ، نو ڈالرس‘ کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جب تک ایران تقریباً 1000 پاؤنڈ (تقریباً 453 کلو) افزودہ یورینیم نہیں ہٹاتا، تب تک اسے کسی معاشی راحت یا معاہدہ کا فائدہ نہیں ملے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

الیکشن کمیشن کا اختیار صرف ووٹر فہرست کے کنٹرول اور نگرانی تک محدود

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2026
امتحانا ت میں بے ضابطگیوں کے خلاف جاری احتجاج میں جماعتِ اسلامی ہند کے وفد کی  شرکت
قومی خبریں

امتحانا ت میں بے ضابطگیوں کے خلاف جاری احتجاج میں جماعتِ اسلامی ہند کے وفد کی شرکت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2026
شائنا این سی کا واٹس ایپ ہیک کر تقریباً 4 لاکھ روپے کی ٹھگی
قومی خبریں

شائنا این سی کا واٹس ایپ ہیک کر تقریباً 4 لاکھ روپے کی ٹھگی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2026
شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس سے جواب طلب
قومی خبریں

شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس سے جواب طلب

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2026
جوہر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی پراکھلیش یادو کا سخت ردعمل
قومی خبریں

جوہر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی پراکھلیش یادو کا سخت ردعمل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2026
نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری، پنجاب اور ہریانہ کے طلبہ مشترکہ طور پر سرفہرست
قومی خبریں

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری، پنجاب اور ہریانہ کے طلبہ مشترکہ طور پر سرفہرست

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2026
Next Post
شدّت کی گرمی کے درمیان حج 2026 کابا ضابطہ  آغاز

شدّت کی گرمی کے درمیان حج 2026 کابا ضابطہ آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کا اختیار صرف ووٹر فہرست کے کنٹرول اور نگرانی تک محدود

11 گھنٹے ago
ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز نہیں رہے

ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز نہیں رہے

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem