• Home
ہفتہ, مئی 10, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

ضمنی انتخابات کے نتیجے انڈیا اتحاد کے حق میں رہے

سات میں سے چار اسمبلی سیٹوں پر انڈیا اتحاد کامیاب ،یوپی اور جھارکھنڈ میں بھی بی جے پی امیدواروں کی شکست

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2023
in قومی خبریں
0
ضمنی انتخابات کے نتیجے انڈیا اتحاد کے حق میں رہے

نئی دہلی : 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پرگذشتہ 5ستمبر کو ہوئے ضمنی انتخابات بی جے پی کے لئے مایو س کن رہے۔ سات میں تین سیٹوں پر اس کے اتحادیعنی این ڈی اے کو کامیابی ملی جبکہ چار سیٹوں پر انڈیا اتحاد فتحیاب رہا۔بی جے پی کے لیے سب سے زیادہ بُری خبر اتر پردیش سےہے جہاں حکومت ہونے کے باوجود گھوسی ضمنی انتخاب میں سماجوادی پارٹی امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انتخابی نتیجے اس طرح ہیں۔
گھوسی (اتر پردیش):اتر پردیش کے گھوسی اسمبلی سیٹ پر این ڈی اے اتحاد اور اِنڈیا اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور یوگی حکومت کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی امیدوار سدھاکر سنگھ (1 لاکھ 24 ہزار 427 ووٹ) نے جیت حاصل کر لی۔ یہاں بی جے پی نے دارا سنگھ چوہان (81 ہزار 668 ووٹ) کو میدان میں اتارا تھا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں 1 لاکھ 8 ہزار 430 ووٹ حاصل کرنے والے دارا سنگھ اس بار 81 ہزار 668 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ یعنی ان کے ووٹ بینک کو ایک بڑا نقصان پہنچا ہے۔
ڈُمری (جھارکھنڈ):جھارکھنڈ کی ڈمری اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی امیدوار بے بی دیوی نے جیت حاصل کر لی ہے۔ بے بی دیوی نے این ڈی اے میں شامل آجسو پارٹی کی امیدوار یشودا دیوی کو 17 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ ضلع انتظامیہ کے ایک افسر کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق بے بی دیوی کو تقریباً 1 لاکھ 35 ہزار 480 ووٹ ملے، جبکہ این ڈی اے امیدوار یشودا دیوی کو تقریباً 1 لاکھ 18 ہزار 380 ووٹ حاصل ہوئے۔
دھن پور (تریپورہ):تریپورہ کی دھن پور سیٹ پر بی جے پی امیدوار بندو دیب ناتھ کو 30017 ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ سی پی آئی کے کوشک نندا نے محض 11146 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح بی جے پی امیدوار کو آسان جیت حاصل ہوئی ہے۔ بی جے پی حکمراں تریپورہ میں پہلے بھی اس سیٹ پر بی جے پی کا ہی قبضہ تھا۔
بوکسا نگر (تریپورہ):تریپورہ کی بوکسا نگر اسمبلی سیٹ پر پہلے سی پی ایم کا قبضہ تھا، لیکن اقلیتوں کی اکثریت والے اس اسمبلی حلقہ میں سی پی ایم کے میزان حسین کو شکست دے کر بی جے پی کے تفضل حسین نے جیت درج کر لی ہے۔ تفضل حسین نے ہجاں 34146 ووٹ حاصل کیے، وہیں میزان حسین کو تقریباً 30 ہزار ووٹ ہی مل سکے۔
باگیشور (اتراکھنڈ):اتراکھنڈ کی باگیشور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں بی جے پی امیدوار پاروتی داس کو 33 ہزار 247 ووٹ ملے، جبکہ کانگریس امیدوار بسنت کمار نے 30 ہزار 842 ووٹ حاصل کیے۔ اس سیٹ پر پہلے بھی بی جے پی کا ہی قبضہ تھا اور رکن اسمبلی و کابینہ وزیر چندن رام داس کے انتقال کے بعد سیٹ خالی ہو گئی تھی۔
پتھوپلی (کیرالہ):کانگریس کے آنجہانی لیڈر اومن چانڈی کے بیٹے چانڈی اومن نے اپنے حریف جیک تھامس اور لجن لال کو بہ آسانی شکست دے دی۔ چانڈی اومن نے شروعاتی مرحلہ کی گنتی سے ہی اپنے حریف پر سبقت بنا لی تھی۔ ان کے قریبی حریف ایل ڈی ایف کے جیک سی تھامس اور بی جے پی کے لجن لال کسی بھی مرحلہ کی گنتی میں ان سے آگے نہیں نکل سکے۔ 37 سالہ چانڈی انتخابی حلقہ میں اپنے والد کے ریکارڈ 33255 ووٹوں کے فرق سے جیت کو بہ آسانی پار کر گئے۔ ان کے والد نے پانچ دہائیوں سے زیادہ وقت تک ریاستی اسمبلی میں پتھوپلی کی نمائندگی کی تھی۔ چانڈی اومن نے جہاں 81 ہزار 668 ووٹ حاصل کیے، وہیں قریبی حریف جیک سی تھامس کو 42 ہزار 425 ووٹ ملے۔
دھوپ گوڑی (مغربی بنگال):مغربی بنگال میں جلپائی گوڑی ضلع کی دھوپ گوڑی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ تھا، لیکن ترنمول کانگریس نے یہ سیٹ بی جے پی سے چھین لی۔ یہاں پر جمعہ کو جاری نتائج میں ترنمول امیدوار نرمل چندر رائے (96961 ووٹ) نے بی جے پی کی تاپسی رائے (92648 ووٹ) کو 4 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ تیسرے مقام پر رہے لیفٹ پارٹی امیدوار ایشور چندر رائے کو 13666 ووٹ ہی مل سکے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی
قومی خبریں

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات ملتوی

by Qaumi Tanzeem
مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بےنقاب
قومی خبریں

کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بےنقاب

by Qaumi Tanzeem
مئی 10, 2025
خراب موسم کی وجہ سےوزیر اعظم نہیں جا سکے بھوٹان
قومی خبریں

تینوں افواج کے سربراہان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

by Qaumi Tanzeem
مئی 10, 2025
کہرے کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
قومی خبریں

ہندوستان نے 24 ایئرپورٹس کو 15 مئی تک کے لیے کیا بند، کئی پروازیں منسوخ

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
پی ایم مودی نے وزیر دفاع  اور مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ کی میٹنگ
قومی خبریں

پی ایم مودی نے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ کی میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

جنگ اور بدامنی کسی کے بھی حق میں نہیں ہے: امیر جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
Next Post
جی 20 میٹنگ سے قبل مودی ۔بائیڈن ملاقات

جی 20 میٹنگ سے قبل مودی ۔بائیڈن ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات ملتوی

8 گھنٹے ago
کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بےنقاب

کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بےنقاب

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem