• Home
اتوار, اپریل 12, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ترہت کونسل سیٹ کے لیے این ڈی اے میں اختلاف

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامان کی نئے پتے پر منتقلی شروع

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    ارریہ میں دوہرے قتل پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    تیجسوی یادو کی بہار حکومت کو نصیحت

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    14 اپریل کے بعد ملے گابہار کو نیا وزیراعلیٰ

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    یہ فیصلہ دباؤ میں لیا گیا اور بہار کو ٹھگا گیا

    آپ ایک خاتون ہیں اورآپ کو کچھ نہیں معلوم۔نتیش کمار

    نتیش کمار کا قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں

بھلے ہی وہ غیر آئینی ہو یا پھر کسی مرکزی قانون سے ٹکرا رہا ہو۔کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور پنجاب کی سپریم کورٹ میں دلیل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
in قومی خبریں
0
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور پنجاب نے سپریم کورٹ میں دلیل دی ہے کہ آئین صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں دیتا، بھلے ہی وہ غیر آئینی ہو یا پھر کسی مرکزی قانون سے ٹکرا رہا ہو۔ ریاستوں نے کہا کہ کابینی نظام کی بالادستی کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور مقننہ کے ذریعہ پاس بل عوام کی خواہش کا آئینہ ہوتا ہے۔

کرناٹک کی طرف سے پیش سینئر وکیل گوپال سبرمنیم نے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی کی صدارت والی پانچ ججوں کی بنچ کے سامنے کہا، ’’گورنر کو وسیع صوابدید دینا دوہرے اقتدار کی حالت پیدا کرے گا۔ نہ تو صدر جمہوریہ اور نہ ہی گورنر کو کسی بل پر ویٹو کا حق دیا جا سکتا ہے۔ وہ ہمیشہ کابینہ کی صلاح اور تعاون سے بندھے رہتے ہیں۔

گوپال سبرمنیم نے یہ بھی قبول کیا کہ کچھ خاص معاملوں میں گورنر کابینہ کی صلاح کے بغیر بھی کارروائی کر سکتے ہیں ان میں- بدعنوانی مخالف قانون کے تحت وزراء کے خلاف پروزکیوشن کی اجازت دینا، یونیورسٹیوں کے چانسلر کے طور پر ذمہ داری نبھانا، مذہبی بورڈوں کے سربراہ کے طور پر کردار ادا کرنا شامل ہے۔

حالانکہ گوپال سبرمنیم نے صاف کیا کہ کسی بل پر نااتفاقی ظاہر کرنے کا حق صرف اسے ایک بار نظرثانی کے لیے بل کو لوٹانے تک ہی محدود ہے۔ اگر مقننہ اسے دوبارہ منظور کر دتیی ہے، چاہے ترمیم کے ساتھ یا بغیر ترمیم کے، تو گورنر کے پاس اسے منظوری دینے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچتا۔

سبرمنیم نے دلیل دی کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں صدرجمہوریہ اور گورنر کے لیے بلوں پر فیصلہ لینے کے لیے وقت کی حد طے ہونی ضروری ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سپریم کورٹ نے 8 اپریل کو تمل ناڈو معاملے میں اپنے فیصلے میں یہ واضح کیا تھا کہ اگر صدر جمہوریہ یا گورنر غیر معینہ مدت تک فیصلہ ٹالتے رہیں تو ایسے میں ڈیڈ لائن کا تعین ریاستوں کو انصاف پانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ سماعت کے دوران بنچ میں شامل جسٹس سوریہ کانت، جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس اے ایس چندرچوڑ نے سبرمنیم کی دلیلوں اور عدالت میں ان کی شائستگی کی ستائش کی۔

پنجاب کی طرف سے سینئر وکیل اروند داتار نے کہا کہ ریاستی اسمبلیاں ایسے قانون بنانے کے لیے بھی آزاد ہیں جو غیر آئینی سمجھے جائیں جیسے کہ ریزرویشن حد کو 50 فیصد سے اوپر لے جانے والے نظم۔ انہوں نے کہا، ’’گورنر کے پاس کسی بھی بل کے آئینی جواز کو طے کرنے کا حق نہیں ہے۔ یہ کام صرف آئینی عدالتوں کا ہے۔ صدر جمہوریہ بھی کابینہ کی صلاح کے پابند ہوتے ہیں اور وہ کسی ریاست کے عوام کی خواہش کو خارج کرنے کے لیے بل کو زیر التوا نہیں رکھ سکتے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی کے بعد بہار میں بھی زلزلہ کے جھٹکے
قومی خبریں

مہاراشٹر کے ہنگولی میں 4.7 شدت کا زلزلہ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 11, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

ووٹ ڈالنے اور انتخاب لڑنے کا حق بنیادی نہیں- سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 11, 2026
ہندوستان کی ترقی میں مسلمانوں کے غیر معمولی تاریخی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
قومی خبریں

ہندوستان کی ترقی میں مسلمانوں کے غیر معمولی تاریخی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 11, 2026
ریزرویشن پر پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک سے سپریم کورٹ کا انکار
قومی خبریں

مئو سے رکن اسمبلی عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے راحت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 11, 2026
این ڈی اے نےمذہبی رہنماؤں کا ’سیاسی استعمال‘  شروع کر دیا-طارق انور
قومی خبریں

نتیش کمار پر انتخابی وعدہ توڑنے کا طارق انور کا الزام

by Qaumi Tanzeem
اپریل 10, 2026
نتیش کمار نے .راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیا
قومی خبریں

نتیش کمار نے .راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 10, 2026
Next Post
پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد  1600 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد 1600 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی کے بعد بہار میں بھی زلزلہ کے جھٹکے

مہاراشٹر کے ہنگولی میں 4.7 شدت کا زلزلہ

13 گھنٹے ago
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ

ووٹ ڈالنے اور انتخاب لڑنے کا حق بنیادی نہیں- سپریم کورٹ

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem