• Home
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد زخمی

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں  دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اپنے والد لالو پرساد یادو کے ساتھ پٹنہ واپس

    طلبہ کے مسائل اور بے روزگاری کو لیکر آر جے ڈی کا راج بھون مارچ آج

    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اساتذہ بچوں کو بہتر طریقے سےسمجھنے کی کوشش کریں۔وزیراعظم

قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں کا مستقبل بہتر بنانے میں اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
in قومی خبریں
0
اساتذہ بچوں کو بہتر طریقے سےسمجھنے کی کوشش کریں۔وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ سے کہا کہ وہ صرف کتابوں اور طے شدہ نصاب تک محدود نہ رہیں، بلکہ اپنے طلباء کی زندگی، ان کی دلچسپیوں اور پریشانیوں کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔ یوم اساتذہ سے ایک روز قبل 7، لوک کلیان مارگ پر قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تعلیم صرف کتابوں اور کلاس روم تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو بہتر طریقے سے سمجھیں اور ان کی روزمرہ زندگی سے وابستہ مسائل سے نمٹنے میں بچوں کی مدد کریں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہمیں کتابوں سے باہر نکلنا ہوگا، ہمیں نصاب سے باہر نکلنا ہوگا۔ ہمیں بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی بنانے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے کہ بچے بچپن سے وابستہ تجسس، تخلیقی صلاحیت اور کھلے پن کو نہ کھوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچپن کو مرنے نہیں دینا چاہیے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے اساتذہ سے پوچھا کہ کیا وہ ان بچوں کی خوبیوں کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں، جو پڑھائی میں بہتر کارکردگی پیش نہیں کر پاتے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممکن ہے کوئی بچہ پڑھائی میں اچھا نہ ہو، لیکن خدا نے ہر بچے کو کوئی نہ کوئی خاص صلاحیت دی ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے اس صلاحیت کو پہچاننے کی کوشش کرنے کو کہا۔ ایک استاذ نے جواب دیا کہ ہر بچے میں الگ الگ خوبیاں، صلاحیتیں اور چیلنجز ہوتے ہیں۔ اساتذہ کا کام ہوتا ہے کہ بچوں کی ان خوبیوں کو پہچان کر انہیں آگے بڑھائیں۔ گفتگو میں یہ بھی بتایا گیا کہ اساتذہ بچوں کا اعتماد اور ہنر بڑھانے کے لیے کلاس روم سے باہر بھی مختلف سرگرمیاں کراتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے ایک استاذ سے اچھا بولنے کے طریقے بھی دریافت کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اچھا مقرر بننے کے لیے اعتماد اور مسلسل مشق ضروری ہے۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے بچوں کے بڑھتے ہوئے اسکرین ٹائم کے مسئلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ سے بچوں کو کھیل کود، جسمانی اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کو کہا، تاکہ بچے موبائل اور دیگر ڈیجیٹل آلات پر کم وقت گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ایسی سرگرمیوں میں شامل کرنا ضروری ہے، جس سے ان کا اعتماد اور سماجی اسکل بہتر ہو۔ اس موقعے پر تعلیم کے علاوہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

ایک خاتون ٹیچر نے بریسٹ کینسر سے متعلق خواتین کو بیدار کرنے کے لیے اپنے کام کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بیداری اور ابتدائی جانچ سے خواتین کو وقت پر ڈاکٹر سے مشورہ لینے میں مدد مل سکتی ہے۔ طلباء میں منشیات کے حوالے سے بیداری پر بھی بات ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ دینی چاہیے اور ان کے مسائل کو سمجھنا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ٹیچر کا کام صرف نصاب مکمل کرانا اور بچوں کو امتحان کے لیے تیار کرنا نہیں ہے، بلکہ بچوں کو قریب سے سمجھنا، ان کی خوبیوں کو پہچاننا اور ان کے مسائل کو جاننا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو گفتگو کے آداب سکھائیں، تخلیقی انداز میں سوچنے اور اعتماد بڑھانے جیسی اسکلز کو فروغ دینے کے مواقع بھی فراہم کرنے چاہئیں۔ وزیر اعظم مودی نے قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں کا مستقبل بہتر بنانے میں اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اگر یوپی کے ضمنی انتخابات ایمانداری سے ہوئے تو بی جے پی  کی شکست یقینی -عمران مسعود
قومی خبریں

سہارنپور میں مسجد کے انہدام پر عمران مسعود کا سخت ردعمل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد  منہدم، ضلعی عدالت کے حکم پر ہوئی کارروائی
قومی خبریں

سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد منہدم، ضلعی عدالت کے حکم پر ہوئی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام
قومی خبریں

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2026
نینی تال میں پرائیویٹ اسکولوں کی منمانی پر ضلع مجسٹریٹ کی سرجیکل اسٹرائیک
قومی خبریں

نینی تال میں پرائیویٹ اسکولوں کی منمانی پر ضلع مجسٹریٹ کی سرجیکل اسٹرائیک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2026
آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل
قومی خبریں

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250  سےاوپر پہنچی
قومی خبریں

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250 سےاوپر پہنچی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2026
Next Post
اگر یوپی کے ضمنی انتخابات ایمانداری سے ہوئے تو بی جے پی  کی شکست یقینی -عمران مسعود

سہارنپور میں مسجد کے انہدام پر عمران مسعود کا سخت ردعمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اگر یوپی کے ضمنی انتخابات ایمانداری سے ہوئے تو بی جے پی  کی شکست یقینی -عمران مسعود

سہارنپور میں مسجد کے انہدام پر عمران مسعود کا سخت ردعمل

58 سیکنڈز ago
اساتذہ بچوں کو بہتر طریقے سےسمجھنے کی کوشش کریں۔وزیراعظم

اساتذہ بچوں کو بہتر طریقے سےسمجھنے کی کوشش کریں۔وزیراعظم

10 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem