• Home
منگل, اکتوبر 13, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

آیوشمان بھارت یوجنا سے منسلک حیرت انگیزانکشاف

سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 7.5 لاکھ مستفیدین ایک ہی موبائل نمبر پر رجسٹرڈہیں۔

by Qaumi Tanzeem
اگست 9, 2023
in قومی خبریں
0
آیوشمان بھارت یوجنا سے منسلک حیرت انگیزانکشاف

نئی دہلی :آیوشمان بھارت یوجنا سے منسلک اب ایک نیا انکشاف یہ ہوا ہے کہ ایک ہی موبائل نمبر پر لاکھوں افراد کا رجسٹریشن آیوشمان بھارت یوجنا کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ انکشاف سی اے جی کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آیوشمان بھارت یوجنا کے تقریباً 7.5 لاکھ مستفیدین ایک ہی موبائل نمبر پر رجسٹرڈ ہیں۔ اس موبائل نمبر میں موجود سبھی 10 نمبر میں 9 کا ہندسہ ہے۔ یعنی موبائل نمبر 9999999999 پر آیوشمان بھارت یوجنا کے لیے تقریباً 7.5 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہوا ہے۔ لوک سبھا میں پیش آیوشمان بھارت یوجنا کے آڈٹ پر اپنی رپورٹ میں سی اے جی نے یہ حیرت انگیز جانکاری دی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جس موبائل نمبر پر 7.5 لاکھ لوگوں کا رجسٹریشن کیا گیا تھا، وہ نمبر بھی غلط تھا۔ یعنی اس نمبر کا کوئی بھی سِم کارڈ ہی نہیں ہے۔ بی آئی ایس کے ڈاٹابیس کا جائزہ لینے سے اتنی بڑی تعداد میں فرضی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا۔ رپورٹ میں ایسے ہی کچھ دیگر معاملوں کا بھی تذکرہ ہے۔ مثلاً بتایا گیا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ 39 ہزار 300 لوگوں نے آیوشمان بھارت یوجنا کے لیے موبائل نمبر 8888888888 پر رجسٹریشن کرایا ہے۔ اسی طرح 96 ہزار 46 لوگوں نے موبائل نمبر 9000000000 پر رجسٹریشن کرایا ہے۔ سی اے جی رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 دیگر ایسے موبائل نمبر سامنے آئے ہیں جن سے 10 ہزار سے لے کر 50 ہزار مستفیدین جڑے ہوئے ہیں۔
انگریزی روزنامہ ‘انڈین ایکسپریس’ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی اے جی کی رپورٹ میں مجموعی طور پر 7.87 کروڑ مستفیدین کا رجسٹریشن پایا گیا ہے، جو 10.74 کروڑ (نومبر 2022) کے مہدف کنبوں کا 73 فیصد ہے۔ اس کے بعد حکومت نے اس کا دائرہ بڑھا کر 12 کروڑ کر دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاٹابیس میں کسی بھی مستفید شخص سے جڑا ہوا ریکارڈ تلاش کرنے کے لیے موبائل نمبر بہت ضروری ہے۔ اس سے کوئی بھی بغیر شناختی کارڈ کے رجسٹریشن ڈیسک سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اگر موبائل نمبر ہی غلط ہو تو ای-کارڈ غائب ہو جانے کی حالت میں مستفید کی شناخت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ یعنی اس کے بعد مستفید کو منصوبہ کا فائدہ ملنا تقریباً ناممکن سا ہو جائے گا۔ اسپتال اس شخص کو سہولت دینے سے انکار کر دے گا جس سے ضرورت مند شخص کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بہرحال، سی اے جی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے اس آڈٹ سے متفق ہوتے ہوئے کہا ہے کہ بی آئی ایس 2.0 کی تعیناتی کے ساتھ اس مسئلہ کا حل نکل جائے گا۔ دراصل بی آئی ایس 2.0 سسٹم کو اس طرح تیار کیا گیا ہے جس سے ایک طے تعداد سے زیادہ کنبے ایک ہی موبائل نمبر کے تحت رجسٹر نہ ہو پائیں۔ اس سے اس چلن پر روک لگے گی جس میں کسی بھی نمبر کو درج کر رجسٹریشن کر دیا جاتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت
قومی خبریں

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2026
کینسر کی دواؤں پر ٹریڈ مارجن کو ریگولیٹ کرنے کا مرکزی حکومت  کا  فیصلہ

ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے راہل گاندھی، انڈیا بلاک کی عرضی درج

دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے اروند کیجریوال اور دیگر پارٹی لیڈران کے خلاف پولیس میں شکایت درج

’مجھے بیڈ روم سے گھسیٹ کر لے گئے، چپل تک نہیں پہننے دی‘، دھرو راٹھی کا الزام

اکتوبر 11, 2026
جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی

Next Post
پٹنہ اور آس پاس رک رک کر بارش جاری

پٹنہ اور آس پاس رک رک کر بارش جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت

9 گھنٹے ago
کینسر کی دواؤں پر ٹریڈ مارجن کو ریگولیٹ کرنے کا مرکزی حکومت  کا  فیصلہ

کینسر کی دواؤں پر ٹریڈ مارجن کو ریگولیٹ کرنے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार