• Home
پیر, جولائی 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

    ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر  شوہر کو مار ڈالا

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

طلبا دارالعلوم میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انگریزی وغیرہ سے دور رہیں

دارالعلوم دیوبند نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ نئے فرمان کی خلاف ورزی کی صورت میں طلبا کو دارالعلوم سے نکالا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ درس سے غیر حاضر رہنے والوں پر بھی کارروائی ہوگی۔

by Qaumi Tanzeem
جون 14, 2023
in قومی خبریں
0
طلبا دارالعلوم میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انگریزی وغیرہ سے دور رہیں

دیوبند: دارالعلوم دیوبند نے طلبہ کے لئے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت اب داخل طلبہ دیگر کسی تعلیمی سرگرمی (انگلش وغیرہ) میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں، خلاف ورزی پر اخراج کا انتباہ دیا گیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تعلیمات کے ناظم مولانا حسین احمد ہریدواری کی جانب سے جاری نئے حکم نامہ کے مطابق طلبہ دارالعلوم میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران دیگر کسی تعلیم (انگلش وغیرہ) سے دور رہیں۔ اس حکم کو نہ ماننے والے طلباء کو ادارہ سے اخراج کا انتباہ دیا گیا ہے۔

جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ دارالعلوم میں دوران تعلیم طلبہ کو انگریزی وغیرہ کی تعلیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی طالب علم اس میں مبتلا پایا گیا یا طالب علم کا اس میں ملوث ہونا مصدقہ ذرائع سے ثابت ہوا تو اس کا ادارہ سے اخراج کر دیا جائے گا۔ یہ حکم نامہ ان طلباء کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوسکتا ہے جو دارالعلوم میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طور پر انگریزی زبان سیکھنے یا جدید تعلیم سے متعلق دیگر مضامین پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

دارالعلوم کی جانب سے طلباء کے نام جاری کردہ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر طالب علم کلاس کے وقت کمرے میں پایا جاتا ہے، یا حاضری بول کر سبق ختم ہونے سے قبل درسگاہ سے چلا گیا یا پھر گھنٹے کے آخر میں حاضری درج کرانے کی غرض سے درسگاہ میں داخل ہوتا پایا گیا تواس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیے گی۔ ادھر مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے سابق اعلان کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ادارہ میں طلبہ کا ملٹی میڈیا یا انڈورائیڈ فون کا استعمال ممنوع ہے، بقرعید کی تعطیل کے بعد اس طرح کے فون استعمال کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ادھر اس سلسلہ میں جامع رشید میں منعقد اصلاحی اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے اصلاحی خطاب کے دوران طلبہ کو سختی سے خارجی تعلیمی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تنبیہ کی اور کہا کہ مدرسہ ہمارا دین ہے، ہماری دنیا نہیں ہے۔ اس لیے آپ پہلے اچھے عالم دین بنیں اور پھر ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل جو چاہے بنیں، کیونکہ دو کشتیوں میں سوار ہونے والا کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔

مدنی نے یہ بھی کہا کہ تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگی کو روشن کریں۔ طلباء کو نصیحت کی کہ جس مقصد کے تحت انہوں نے دارالعلوم دیوبند جیسے عظیم ادارہ میں داخلہ لیا ہے یہاں اسی پر پوری توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند انگلش یا کمپیوٹر جیسی جدید تعلیمات کا مخالف نہیں ہے بلکہ یہاں باقاعدہ اس کے شعبہ قائم ہیں لیکن دیگر خارجی تعلیمی سرگرمی سے طلبہ اصل مقصد سے بھٹک رہے ہیں، اس لئے اپنی پوری توجہ مقصد تعلیم پرمرکوز کریں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا
قومی خبریں

یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2025
امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ
قومی خبریں

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2025
سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت
قومی خبریں

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
جماعت اسلامی ہند کا عوامی تحفظ کی پالیسیز میں فوری اصلاحات کا مطالبہ
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا عوامی تحفظ کی پالیسیز میں فوری اصلاحات کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
نئے اور سستےسینسر سے زہریلی گیس کی فوری شناخت ممکن
قومی خبریں

نئے اور سستےسینسر سے زہریلی گیس کی فوری شناخت ممکن

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
محرم کے جلوسوں کے حوالے سے وزیر اعظم کے نام شیعہ پرسنل بورڈ کاخط
قومی خبریں

بلرام پور قصبہ میں تعزیہ دفنانے کی جگہ تبدیل کرنے کے خلاف عرضی پر کوئی راحت نہیں

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
Next Post
کرناٹک میں ’لو جہاد قانون‘ واپس لینے کا فیصلہ

کرناٹک میں ’لو جہاد قانون‘ واپس لینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا

یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا

8 گھنٹے ago
امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem