• Home
اتوار, جنوری 25, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

سویڈن میں قرآن پاک نذرِ آتش کیے جانے کےخلاف دنیا بھر میں مسلمانوں کا شدید احتجاج

بغداد واقع سویڈش سفارتخانہ پر لگے سویڈن کے قومی علامتی نشان کو مسلمانوں نے توڑ کر پھینک دیا

by Qaumi Tanzeem
جون 30, 2023
in عالمی خبریں
0
سویڈن میں  قرآن پاک نذرِ آتش کیے جانے کےخلاف دنیا بھر میں مسلمانوں کا شدید احتجاج

سویڈن میں ایک اسلام دشمن شخص کے ذریعہ ٹھیک عیدالاضحیٰ کے دن قرآن پاک نذرِ آتش کیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ مسلم ممالک سمیت دنیا کے کئی اہم ممالک نے قرآن پاک جلائے جانے کے واقعہ پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ حیرت انگیز یہ ہے کہ قرآن نذر آتش کرنے کی اجازت سویڈش افسران کے ذریعہ دی گئی۔ اب عراق نے شرپسندوں کو قرآن جلانے کی اجازت دینے کے لیے سویڈش افسران کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ بغداد میں وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’یہ حادثات دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبا تکو مشتعل کرتے ہیں اور ان کے لیے خطرناک اکساوے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے بااثر شیعہ مولوی مقتدی الصدر نے سویڈش سفیر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بغداد میں موجود سویڈش سفارتخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا ہے کہ سویڈن اسلام کے تئیں دشمنانہ روش اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس درمیان ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں بغداد واقع سویڈش سفارتخانہ پر لگے سویڈن کے قومی علامتی نشان کو مسلمانوں نے توڑ کر پھینک دیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

سویڈن میں قرآن کی بے حرمی کرنے والے شخص کا نام سلوان مومیکا ہے اور اس نے لعنتی عمل کے لیے نہ صرف عیدالاضحیٰ کا دن منتخب کیا، بلکہ یہ عمل ایک مسجد کے باہر انجام دیا۔ اس کے خلاف سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، ترکی، ایران اور مراقش سمیت سبھی مسلم ممالک میں ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مراقش نے تو واقعہ پر احتجاج ظاہر کرتے ہوئے اپنے سفیر کو غیر معینہ مدت کے لیے سویڈن سے واپس بلا لیا ہے۔ ایران نے بھی قرآن نذرِ آتش کیے جانے کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول بتایا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ’’اسلامک ریپبلک آف ایران کی حکومت اور لوگ اس طرح کی بے عزتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سویڈش حکومت سے امید کی جاتی ہے کہ وہ پاکیزہ کتابوں کی بے حرمتی کے دہراؤ کو روکتے ہوئے اس سلسلے میں ذمہ داری اور جوابدہی کے اصول پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قرآن نذرِ آتش کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ان گھناؤنی اور بار بار کی جانے والی حرکتوں کو کسی بھی طرح قبول نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ اس واقعہ کو لے کر ترکی میں بھی شدید غصہ ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ حقن فدان نے قرآن جلائے جانے کو بے حد گھناؤنا عمل ٹھہرایا ہے۔ عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر نے بھی عید کے موقع پر قرآن جلائے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے والا یہ ہتک آمیز عمل ہے۔‘‘ علاوہ ازیں قاہرہ واقع عرب لیگ نے اسے اسلامی اعتقاد کی بنیاد پر حملہ قرار دیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
آدھار اور پین کارڈ لنک کرنے کا آج  آخری دن

آدھار اور پین کارڈ لنک کرنے کا آج آخری دن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

یوم جمہوریہ سے عین قبل دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش

یوم جمہوریہ سے عین قبل دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش

12 گھنٹے ago
61 ہزار سے زائد نوجوانوں کو  تقرری نامہ پیش

61 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ پیش

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem