• Home
جمعہ, جولائی 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

‘تحفظ وقف کانفرنس’میں وقف قانون کے خلاف سخت احتجاج درج

دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت میں'تحفظ وقف کانفرنس' میں لمبی قانونی جدوجہد کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
اپریل 23, 2025
in قومی خبریں
0
‘تحفظ وقف کانفرنس’میں وقف قانون کے خلاف سخت احتجاج درج

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے منگل کے روز دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں ‘تحفظ وقف کانفرنس’ کا انعقاد کیا، جس میں نئے مجوزہ وقف قانون کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا گیا۔ اس اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، سماجی کارکنان اور کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے، جن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر منوج جھا، اور سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان دھرمیندر یادو قابل ذکر ہیں۔

کانفرنس میں شریک بیشتر افراد نے اپنے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں، جو علامتی طور پر قانون کے خلاف احتجاج کی نشانی تھی۔ مقررین نے واضح کیا کہ یہ لڑائی صرف ایک قانونی تنازعہ نہیں بلکہ وقف املاک کے تحفظ کی طویل جدوجہد ہے، جسے آئینی دائرے میں رہ کر ہی لڑا جائے گا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ یہ قانون وقف کی حفاظت کے بجائے اسے ختم کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہماری مسجدیں وقف کے دائرے سے نکال دی جائیں گی۔ مخالفت ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا، "جو لوگ آج شیروانی میں ہیں، وہ ضرورت پڑنے پر کفن بھی پہننے کو تیار ہیں۔‘‘

شیا عالم دین مولانا کلبِ جواد نے کہا، ’’کئی انگلیاں مل کر مکا بنتی ہیں اور ہمیں یہ مکا فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف استعمال کرنا ہے۔” انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ "ہر مسجد میں شیولنگ تلاشا جا رہا ہے، آخر یہ سلسلہ کب تک چلے گا؟”ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی نے 16 صفحات پر مشتمل ایک بک لیٹ جاری کی، جس میں وقف املاک کے سلسلے میں کئی غلط بیانی کی گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا، ’’70 فیصد وقف زمین پر قبضہ ہو چکا ہے اور یہ قانون انہیں قانونی تحفظ دینے کے لیے لایا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ قانون آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے پر انہیں تحفہ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آر جے ڈی کے پروفیسر منوج جھا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’یہ لڑائی صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ انصاف اور ظلم کے درمیان کی لڑائی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "خاموشی کا وقت گزر چکا ہے، اب ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔”سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان دھرمیندر یادو نے کہا کہ حکومت کو یہ برداشت نہیں ہو رہا کہ وقف کے پاس اتنی بڑی اراضی کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ صرف مسلمانوں کی لڑائی نہیں، بلکہ ملک کے سیکولر طبقے کی بھی لڑائی ہے۔”کانفرنس میں سکھ برادری کے رہنما دیال سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھ اور مغل تاریخ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق "اگر مغل تاریخ مٹا دی گئی تو سکھ تاریخ بھی مٹ جائے گی۔”

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر
قومی خبریں

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
کانگریس صدر کھڑگے کی شمال مشرقی ریاستوں کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ
قومی خبریں

دلتوں و قبائلیوں کو لڑنا سیکھنا ہوگا: کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے خلاف عرضی پر سماعت 12فروری کو
قومی خبریں

بہار میں ووٹرلسٹوں کی نظرثانی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کاانکا ر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ
قومی خبریں

ہماچل پردیش کی ضلع عدالتوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسے کھلبلی
قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسے کھلبلی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
Next Post
پہلگام حملے کے بعد ملازمین کو ’ورک فرام ہوم‘ کی ہدایت

پہلگام حملے کے بعد ملازمین کو ’ورک فرام ہوم‘ کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

5 گھنٹے ago
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem