ممبئی: ممبئی کے گورےگاؤں علاقے میں آج علی الصباح ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو نابالغوں سمیت چھ افراد ہلاک اور 40 افرادزخمی ہو گئے، شہری حکام نے بتایا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ صبح تقریباً 3 بجے گورے گاؤں ویسٹ کے آزاد نگر علاقے میں واقع جے بھوانی عمارت میں لگی آگ سے متاثر رہائشیوں کو جوگیشوری واقع ٹراما سنٹر اور جوہو واقع کوپر ہسپتال پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے دو نابالغوں سمیت چھ افرادکو مردہ قرار دیاجبکہ باقی زخمیوں کا علاج دونوں اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔ ایک شہری اہلکار نے بتایا کہ آپریشن میں آٹھ سے زیادہ فائر انجن اور آگ بجھانے کے دیگر آلات کا استعمال کیا گیا۔