• Home
ہفتہ, ستمبر 6, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

چین-امریکہ کشیدگی، مکالمت کے سبب امید کی کرن

واشنگٹن اور بیجنگ دونوں کا کہنا ہے کہ بات چیت سود مند رہی اور فریقین نے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات امریکی نائب وزیر خارجہ ڈینیل کرائٹن برِنک اور ان کے ہم منصب ما ژاؤشو کے مابین ہوئی۔

by Qaumi Tanzeem
جون 7, 2023
in عالمی خبریں
0
چین-امریکہ کشیدگی، مکالمت کے سبب امید کی کرن

چینی وزارت خارجہ نے منگل چھ جون کے روز بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ڈینیل کرائٹن برِنک نے چینی نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو اور اعلیٰ سفارت کار یانگ تاؤ کے ساتھ پیر کے روز بیجنگ میں بات چیت کی۔ یہ بات چیت امید افزا رہی اور فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

بیجنگ میں ملکی وزارت خارجہ نے بتایا، ”فریقین کے درمیان چینی امریکی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے دو ٹوک، صاف صاف، تعمیری اور مؤثر انداز میں مکالمت ہوئی۔‘‘ کسی سینیئر امریکی سفارت کار کا چین کا یہ دورہ غیر معمولی تھا اور یہ بات چیت ایسے وقت پر ہوئی جب امریکہ اپنی حریف طاقتوں کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

چین حکام کے مطابق فریقین نے ”گزشتہ سال نومبر میں بالی میٹنگ میں دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے مابین ہونے والے اتفاق رائے کے مطابق باہمی اختلافات کو مناسب طریقے سے دور کرنے‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا، ”فریقین باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی متفق ہیں۔‘‘

امریکہ نے بھی کرائٹن برِنک کی اعلیٰ چینی سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کو ‘دو ٹوک اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ”رابطے کے کھلے خطوط کو برقرار رکھنے اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے جار ی کوششوں کا حصہ تھی۔‘‘

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے آبنائے تائیوان کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا، ”فریقین نے دو طرفہ تعلقات، آبنائے تائیوان کے آر پار کے مسائل، مواصلات کے ذرائع اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘‘ ایک بیان میں تاہم کہا گیا کہ امریکی حکام نے یہ بھی واضح کر دیا کہ امریکہ اپنے مفادات اور قدروں کا پر زور دفاع کرے گا۔‘‘

بیجنگ نے بھی کہا کہ اس کے سفارت کاروں نے تائیوان جیسے اہم اصولی مسائل پر چین کے پختہ موقف کو واضح کیا۔ چین تائیوان کے اس کا اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے ایک دن اسے واپس لینے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کرتا رہا ہے۔

یہ میٹنگ بحیرہ جنوبی چین نیز تائیوان اور دیگر معاملات پر دونوں طاقتوں کے درمیان جاری تناؤ کے پس منظر میں ہوئی۔ پیر کے روز امریکہ نے خبردار کیا کہ سمندر اور فضا میں امریکی افواج کے ساتھ چینی فوجی ‘جارحیت‘ تقریباً تصادم کا سبب بن گئی تھی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ بھی لاحق ہو سکتا تھا۔

واشنگٹن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے اس امید پر مئی میں چین کا ایک خفیہ دورہ کیا تھا کہ بیجنگ کے ساتھ رابطوں کے سلسلے کو آگے بڑھا جا سکے۔ تاہم چین کے ساتھ امریکہ کی ان کوششوں پر سوالا ت بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اس طرح کی کوششوں کے باوجود بیجنگ کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے گزشتہ ہفتے سنگاپور میں ایک سکیورٹی سمٹ کے دوران کہا تھا کہ بات چیت کرنے میں بیجنگ کی ہچکچاہٹ سے خطے میں امن برقرار رکھنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی وزیر دفاع لی شانگ فُو نے، جن پر امریکہ نے روس سے ہتھیار خریدنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، سنگاپور سکیورٹی سمٹ میں امریکی ہم منصب آسٹن کی جانب سے ملاقات کی دعوت ٹھکرا دی تھی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اکھلیش یادو سے ملاقات

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اکھلیش یادو سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

رائے بریلی جنکشن پر راجدھانی ایکسپریس کو روکنے  کا مطالبہ

رائے بریلی جنکشن پر راجدھانی ایکسپریس کو روکنے کا مطالبہ

2 گھنٹے ago
پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem