ریاض: سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل نماز ظہر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بحرینی شاہ نے شہزادہ بندر بن محمد کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ شہزادہ بندر بن محمد سعودی عرب میں کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے بہت زیادہ سرگرم تھے۔