ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اٹلی میں ہونے والے جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے یہ اطلاع دی ایجنسی نے چہارشنبہ کو بتایا کہ اطالوی وزیر اعظم جیورجیو میلونی کو بھیجے گئے ایک پیغام میں، سعودی وزیر اعظم نے سربراہی اجلاس کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حج سیزن کی نگرانی سے متعلق اسباب کی وجہ سے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ولی عہد نے سعودی عرب اور اٹلی کے تعلقات کی گہرائی کو بھی توجہ دی اور سربراہ اجلاس کی کامیابی کی خواہش کی۔ جی 7 سربراہی اجلاس 13 سے 15 جون تک اٹلی کے علاقے اپولیا میں ہوگا۔