ریاض :خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سعودی عرب سے پہلا امدادی طیارہ لیبیا کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بنغازی روانہ ہونے والے طیارے میں 90 ٹن امدادی سامان ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ امدادی سامان میں خشک راشن، خیمے اور مختلف قسم کے طبی آلات موجود ہیں۔یہ امدادی سامان کنگ سلمان سینٹر کے اہلکار لیبیا کے ہلال احمر کے حوالے کریں گے۔لیبیا میں شدید سیلاب کے نتیجہ میں تقریباً 11 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں ۔