امریکی کرنسی ڈالر کے مضبوط ہونے اور بیرون ملکی پونجی کے مستقل باہر جانے کے سبب جمعہ کو شروعاتی کاروبار میں روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 46 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح (آل ٹائم لو) 85.73 روپیہ پر پہنچ گیا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ اب تک روپے میں ایک دن کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
ماہرین کے مطابق ماہ اور سال کے آخر میں ادائیگی سے متعلق ذمہ داریوں کے لیے امپورٹرس کی طرف سے ڈالر کی بڑھتی طلب کے درمیان ڈالر کی مضبوطی کے سبب مقامی یونٹ پر دباؤ پڑا۔ حالانکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی اور گھریلو ایکویٹی بازاروں میں مثبت اشاروں نے ہندوستانی یونٹ میں گراوٹ کو محدود کر دیا۔
انٹر بینک بیرون ملکی کرنسی ریگولیٹری مارکیٹ میں روپیہ کمزور رخ کے ساتھ 85.31 پر کھلا اور جلد ہی گر کر 85.35 کی اپنی اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ کل بند والی سطح سے 8 پیسے کی گراوٹ تھی۔ روپیہ جمعرات کو ڈالر کے مقابلے 12 پیسے ٹوٹ کر 85.27 کے اپنی ریکارڈ ذیلی سطح پر آ گیا۔ اس سے قبل دو کاروباری سیشن میں اس میں 13 پیسے کی گراوٹ آئی تھی۔
اس درمیان 6 کرنسیز کے مقابلے ڈالر کی طاقت کی پیمائش والا ڈالر انڈیکس 0.04 فیصد بڑھ کر 107.93 پر کاروبار کر رہا تھا، جبکہ امریکی ٹریزری پر حاصل مین اضافہ ہو رہا تھا اور 10 سالہ بانڈ 4.50 فیصد کے آس پاس تھا۔ عالمی تیل پیمانہ برینٹ کروڈ وعدہ کاروبار میں 0.07 فیصد بڑھ کر 73.31 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔