نئی دہلی: مرکزی حکومت کی طرف سے پیر کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا دہلی سروس بل منظور کر لیا گیا۔ خودکار ووٹنگ مشین کی خرابی کے باعث پرچی کے ذریعے ووٹنگ کی گئی۔ حق میں 131 اور مخالفت میں 102 ووٹ پڑے۔ یہ بل اب منظوری کے لیے صدر کے پاس جائے گا جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔
دن بھر کی بحث کے بعد جب وزیر داخلہ جواب دینے آئے تو انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ وہ اس بل کو گرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں 8 سے 10 اگست تک تحریک عدم اعتماد پر بحث ہونی ہے، اس لیے اپوزیشن کو منی پور پر 11 اگست کو بحث کرنی چاہیے۔انہوں نے کہ ہم منی پور پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہ آپ (اپوزیشن) ہیں جن کے پاس چھپانے کے لیے کچھ ہے۔ آپ بحث نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ اگر کھڑگے جی 11 اگست کو بحث کے لیے ہاں کہتے ہیں تو ہم بھی اس کے لیے تیار ہیں۔
اس سے پہلے دہلی سروس بل پر شاہ نے کہا تھا کہ اس بل نے پہلے کی طرح وزرائے اعظم کی رکنیت نہیں بچائی۔ ایمرجنسی نہیں لائی۔ جیسے ہی شاہ نے یہ کہا، کانگریس کے ارکان مشتعل ہوگئے۔ اس پر شاہ نے کہا – کانگریس کو جمہوریت پر بولنے کا حق نہیں ہے۔ آپ نے ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی۔ اے اے پی نے کانگریس کو گالی دے کر جنم لیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کھڑگےجس اتحاد کو بچانے کے لیے آپ اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں، کیجریوال ایوان کے بعد آپ سے منہ موڑ لیں گے۔