• Home
جمعہ, جنوری 2, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

کشمیر میں بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری

سری نگر میں 20.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ گلمرگ میں ایک فٹ سے زیادہ برف جمع

by Qaumi Tanzeem
مارچ 2, 2024
in قومی خبریں
0
کشمیر میں بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے اور اس دوران گلمرگ میں زائد از ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 45.4 ملی میٹر، پہلگام میں 27.5 اور 0.8 سینٹی میٹر برف، کپوارہ میں 16.6 ملی میٹر بارش، اور گلمرگ میں 38.1 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح تک سونہ مرگ میں 2 فٹ برف جمع ہوئی تھی جبکہ گلمرگ میں 1.5 فٹ، دودھ پتھری میں ایک فٹ، پیر کی کلی یں 3 فٹ، سادھنا ٹاپ پر 3 فٹ، سنتھن ٹاپ پر 2 فٹ، گریز وادی میں 2 فٹ برف جمع ہوئی ہے۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک ان تمام مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری تھا۔
متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایڈائزری میں کہا گیا ہے: ‘جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں 29 فروری کی شام سے مغربی ہوا کی ایک لہر داخل ہونے والی ہے جس کے زیر اثر جموں و کشمیر میں 29 فروری کی شام یا یکم مارچ کی صبح سے 3 مارچ کی دو پہر تک وسیع پیمانے پر درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جس کا زیادہ اثر 2 مارچ کو رہے گا’۔ایڈوائزری کے مطابق اس دوران صوبہ جموں کے پیر پنجال رینج میں بھاری برف باری یا بارشیں ہوں گی جبکہ وادی کشمیر کے اننت ناگ، پہلگام ، کولگام، سنتھن پاس، پیر کی گلی، سونہ مرگ – زوجیلا، بانڈی پورہ – راز دان پاس، گلمرگ اور کپوارہ – سچنہ پاس پر بھاری برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر میں فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتا ہے اور سری نگر – جموں قومی شاہراہ اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں کی بڑی سڑکیں بھی بند ہوسکتی ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں نیز وادی میں مٹی کے تودے، چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔
ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں تمام طرح کے آپریشنز بند رکھیں۔دریں اثنا خراب موسمی صورتحال کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گیٓریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

انیس ریاستوں میں زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کا کام تقریباً مکمل
قومی خبریں

انیس ریاستوں میں زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کا کام تقریباً مکمل

by Qaumi Tanzeem
جنوری 2, 2026
کشمیری طلبہ اور تاجروں کے تحفظ کے لیے سخت قانون بنایا جائے
قومی خبریں

کشمیری طلبہ اور تاجروں کے تحفظ کے لیے سخت قانون بنایا جائے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 2, 2026
موسم نے اچانک  لی کروٹ – درجہ حرارت میں واضح گراوٹ
قومی خبریں

ملک کی شمالی ریاستوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا انتباہ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 2, 2026
مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت
قومی خبریں

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

19 کلو گرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 111 روپے تک اضافہ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
آتش بازی کے ساتھ 2026 کا استقبال
قومی خبریں

آتش بازی کے ساتھ 2026 کا استقبال

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
Next Post
نہیں رہا ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ اعظم چیما

نہیں رہا ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ اعظم چیما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

انیس ریاستوں میں زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کا کام تقریباً مکمل

انیس ریاستوں میں زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کا کام تقریباً مکمل

4 گھنٹے ago
کشمیری طلبہ اور تاجروں کے تحفظ کے لیے سخت قانون بنایا جائے

کشمیری طلبہ اور تاجروں کے تحفظ کے لیے سخت قانون بنایا جائے

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem