نئی دہلی : مرکزی بجٹ 25-2024 کے لیے تیاری کے عمل کے حتمی مرحلے کی علامت حلوہ تقریب، کا انعقادمنگل کو نئی دہلی میں خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن اور خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری کی موجودگی میں کیا گیا۔روایتی حلوہ تقریب کا اہتمام ہر سال بجٹ کی تیاری میں شامل افسران کے ’لاک اِن‘ پروسیس سے قبل ہوتا ہے۔ مرکزی بجٹ 25-2024، 23 جولائی 2024 کو پیش کیا جائے گا۔تمام یونین بجٹ دستاویزات، بشمول سالانہ مالیاتی بیان (جسے عام طور پر بجٹ کہا جاتا ہے)، ڈیمانڈ فار گرانٹس (ڈی جی )، فائننس بل وغیرہ بھی "یونین بجٹ موبائل ایپ” پر دستیاب ہوں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ (ایم پی) اور عوام الناس ڈیجیٹل سہولت کی آسان ترین شکل کا استعمال کرتے ہوئے بجٹ دستاویزات تک بغیر کسی پریشانی کے رسائی حاصل کر سکیں ۔ ایپ دو لسانی (انگریزی اور ہندی) ہے اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگی۔