• Home
منگل, ستمبر 2, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

منی پور پر وزیر اعظم مودی اپنی خاموشی توڑیں اور ریاست کا دورہ کریں: کانگریس

مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہے۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ وہ کہاں ہیں، اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2023
in قومی خبریں
0
منی پور پر وزیر اعظم مودی اپنی خاموشی توڑیں اور ریاست کا دورہ کریں: کانگریس

کانگریس پارٹی نے گزشتہ سوا مہینے سے منی پور میں جاری تشدد کو لے کر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم اپنی خاموشی توڑیں اور جلد از جلد منی پور کا دورہ کریں۔ سبھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور سبھی متاثرین سے ملنے کے لیے ایک قومی کل جماعتی نمائندہ وفد کو منی پور بھیجا جائے۔

پیر کے روز کانگریس جنرل سکریٹری اور موصلات و میڈیا محکمہ کے انچارج جئے رام رمیش، جنرل سکریٹری مکل واسنک اور منی پور انچارج بھکت چرن داس نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں یہ مطالبات رکھے۔ پریس کانفرنس میں جئے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو اپنی خاموشی توڑتے ہوئے جلد از جلد منی پور کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ انتظامیہ میں اعتماد بحال کرنے اور ریاست میں معمول کے حالات واپس لانے کے لیے سبھی کوششیں کی جا سکیں۔ اسی کے ساتھ سبھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور سبھی متاثرین سے ملنے کے لیے ایک قومی کل جماعتی نمائندہ وفد کو منی پور جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

میڈیا کے سامنے مکل واسنک نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے تین روزہ دورے پر منی پور جانے اور کئی اقدام کرنے سے متعلق ان کے اعلان کے دو ہفتہ بعد بھی ریاست جل رہی ہے۔ ان سبھی علاقوں میں تشدد اور آگ زنی جاری ہے، جہاں نسلی تشدد سے متاثر دو طبقات رہتے ہیں۔ کئی اضلاع میں کراس فائرنگ ہو رہی ہے۔ قومی شاہراہ 19 اور قومی شاہراہ 37 اب بھی بلاک ہیں۔ اس وجہ سے ضروری سامانوں کی سنگین کمی ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بے گھر ہوئے لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان میں سے کم از کم 50 ہزار لوگ 349 راحتی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ آفیشیل طور سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہے۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ وہ کہاں ہیں، اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ کئی مہلوک اب بھی سرکاری اسپتالوں کے مردہ خانہ میں ہیں۔ ان کی لاش ان کے اہل خانہ کو نہیں سونپے گئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر پابندی 15 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت یا مرکزی حکومت کے ذریعہ کی گئی کسی بھی کارروائی سے منی پور کے لوگوں میں اعتماد پیدا نہیں ہوا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ کی سخت تنبیہ کے باوجود لوٹے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا کافی کم مقدار میں واپس کیا جانا اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

مکل واسنک نے کہا کہ منی پور میں 3 مئی سے جس طرح کے نسلی تشدد شروع ہوئے، ویسا منی پور کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ تشدد بھڑکنے کے بعد سے اہم اپوزیشن پارٹی کی شکل میں کانگریس پارٹی نے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے 4 مئی کو ریاستی کانگریس صدر اور قانون ساز پارٹی کے لیڈر کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور منی پور میں عام حالات بحال کرنے کے لیے حکومت ہند سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ 9 مئی سے 10 مئی تک منی پور کے کانگریس انچارج بھکت چرن داس نے ریاست کا دورہ کیا۔ 17 مئی کو بڑے پیمانے پر ہوئے تشدد کے اسباب کا پتہ لگانے اور اس کی وسعت کا اندازہ کرنے کے لیے کانگریس صدر نے تین رکنی ’فیکٹ فائنڈنگ ٹیم‘تشکیل دی۔ 18 مئی اور 19 مئی کو فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے اراکین میں وہ خود، ڈاکٹر اجئے کمار اور سدیپ رائے برمن نے منی پور کا دورہ کیا۔

انھیں انتظامیہ نے امپھال میں کانگریس پارٹی دفتر سے آگے نہیں جانے دیا۔ 30 مئی کو کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں 8 رکنی نمائندہ وفد نے 12 مطالبات کے ساتھ ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو کو ایک عرضداشت پیش کیا۔ اسی کے ساتھ 3 مئی کو تشدد بھڑکنے کے بعد سے منی پور ایشو پر نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں 4 پریس کانفرنسز ہوئی ہیں۔

منی پور انچارج بھکت چرن داس نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو منی پور جانے میں 25 دن کا وقت لگا۔ تشدد شروع ہوئے 44 دن ہو گئے لیکن پی ایم مودی منی پور کے حالات پر خاموش ہیں۔ انھوں نے حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آخر من کی بات کی 100ویں قسط کے بعد سے وزیر اعظم نے منی پور کے بارے میں کچھ بھی کیوں نہیں بولا؟ منی پور کی بات کا کیا ہوا؟ 30 مئی کو مرکزی وزیر داخلہ نے 15 دنوں کے امن کی جو اپیل کی تھی، وہ پوری طرح ناکام کیوں ہو گئی؟

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پنجاب میں سیلاب کی تباہی پرراہل اور پرینکا کا  اظہارتشویش
قومی خبریں

پنجاب میں سیلاب کی تباہی پرراہل اور پرینکا کا اظہارتشویش

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
بارش کی وجہ سے گروگرام شہر کی حالت ابتر
قومی خبریں

بارش کی وجہ سے گروگرام شہر کی حالت ابتر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
ہریانہ کے کسی بھی کالج کو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہیں دیا جا سکتا۔عام آدمی پارٹی
قومی خبریں

جگدیپ دھنکھڑسرکاری رہائش خالی کر ابھے چوٹالہ کے فارم ہاؤس میں شفٹ ہوگئے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
دہلی کے چڑیا خانہ میں  12 پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی دہشت
قومی خبریں

دہلی کے چڑیا خانہ میں 12 پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی دہشت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل
قومی خبریں

اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کو ’جُگاڑ کمیشن‘ قرار دیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
Next Post
گردابی طوفان ’بپرجوئے‘ کی وجہ سے گجرات میں اٹھ رہیں اونچی لہریں

گردابی طوفان ’بپرجوئے‘ کی وجہ سے گجرات میں اٹھ رہیں اونچی لہریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پنجاب میں عآپ ایم ایل اے  پولیس حراست سے فرار

پنجاب میں عآپ ایم ایل اے پولیس حراست سے فرار

7 گھنٹے ago
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

عمر انصاری کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem