گجرات کے ساحل پر گردابی طوفان ’بپرجوئے‘ کی وجہ سے اونچی لہریں اٹھنی شروع ہو گئی ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نے کئی ٹرینیں رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق گجرات کے ان علاقوں میں جو گردابی طوفان بپرجوئے سے متاثر ہیں، پیر کے روز 56 ٹرینیں رد کی گئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، منگل سے 15 جون تک مجموعی طور پر 95 ٹرینیں کینسل رہیں گی۔
دھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ان کے (بی جے پی کے) دلوں میں آپ کے لیے کوئی محبت نہیں ہے۔ یہاں آ کر اعلانات کرتے ہیں، اور انھیں پورا نہیں کرتے۔ بڑی بڑی باتیں ہوتی ہیں، ڈبل انجن اور ٹریپل انجن کی باتیں ہوتی ہیں۔ یہ ہماچل اور کرناٹک میں بھی یہی کہتے تھے۔ عوام نے انھیں دِکھا دیا کہ یہ ڈبل انجن کی باتیں بند کرو اور کام کرو، نہیں تو نکال دیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ریاست میں تقریباً ہر مہینے ایک نیا گھوٹالہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے مہاکال کو نہیں بھی نہیں چھوڑا۔ ہوا سے مورتیاں اڑ رہی ہیں۔‘‘
سمندری طوفان بپرجوئے کی وجہ سے ممبئی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ خراب موسم کے باعث پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ایئر انڈیا کی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ رن وے بند کر دیا گیا ہے۔